Qaala hiya raawadatnee `an nafsee wa shahida shaahidum min ahlihaa in kaana qameesuhoo qudda min qubulin fasadaqat wa huwa minal kaazibeen
ترجمہ (جالندھری)
یوسف نے کہا اسی نے مجھ کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا تھا۔ اس کے قبیلے میں سے ایک فیصلہ کرنے والے نے فیصلہ کیا کہ اگر اس کا کرتا آگے سے پھٹا تو یہ سچی اور یوسف جھوٹا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
فلما عرَّضَتْهُ للهلاكِ ﴿قَالَ﴾ يوسفُ دفعًا عن نفسِه، وتنزيهًا لعِرْضه: ﴿هِيَ رَاوَدَتْنِي عَن نَّفْسِي﴾ يعني: طلبَتْ منِّي الفاحشةَ، فأبيتُ وفررتُ ﴿وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْ أَهْلِهَا﴾ كانَ صبيًا في المهد: ﴿إِن كَانَ قَمِيصُهُ قُدَّ مِن قُبُلٍ فَصَدَقَتْ وَهُوَ مِنَ الكَاذِبِين﴾ لأنه إذا طلبَها، دفعَتْهُ عن نفسِها، فشقَّتْ قميصَه مِنْ قُدَّام.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یوسف نے کہا یہ عورت ہی مجھے پھسلا رہی تھی۱ ، اور عورت کے قبیلے ہی کے ایک شخص نے گواہی <br>۲دی کہ اگر اس کا کرتا آگے سے پھٹا ہوا ہو تو عورت سچی ہے اور یوسف جھوٹ بولنے والوں میں سے ہے.
حواشی
(1) حضرت یوسف (عليه السلام) نے جب دیکھا کہ وہ عورت تمام الزام ان پر ہی دھر رہی ہے صورت حال واضح کر دی اور کہا کہ مجھے برائی پر مجبور کرنے والی یہی ہے۔ میں اس سے بچنے کے لئے باہر دروازے کی طرف بھاگتا ہوا آیا ہوں۔(2) یہ انہی کے خاندان کا کوئی سمجھدار آدمی تھا جس نے یہ فیصلہ کیا۔ فیصلے کو یہاں شہادت کے لفظ سے تعبیر کیا گیا، کیونکہ معاملہ ابھی تحقیق طلب تھا۔ شیر خوار بچے کی شہادت والی بات مستند روایات سے ثابت نہیں۔ صحیحین میں تین شیر خوار بچوں کے بات کرنے کی حدیث ہے جن میں یہ چوتھا نہیں ہے جس کا ذکر اس مقام پر کیا جاتا ہے۔