وَقَالَ الْمَلِكُ ائْتُونِى بِهِۦٓ أَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِى ۖ فَلَمَّا كَلَّمَهُۥ قَالَ إِنَّكَ الْيَوْمَ لَدَيْنَا مَكِينٌ أَمِينٌ ٥٤
Wa qaalal maliku` toonee biheee astakhlishu linafsee falammaa kallamahoo qaala innakal yawma ladainaa makeenun ameen
ترجمہ (جالندھری)
بادشاہ نے حکم دیا کہ اسے میرے پاس لاؤ میں اسے اپنا مصاحب خاص بناؤں گا۔ پھر جب ان سے گفتگو کی تو کہا کہ آج سے تم ہمارے ہاں صاحب منزلت اور صاحبِ اعتبار ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
فلمَّا ظهرتْ براءتُه للملكِ، عرفَ علمَه ﴿وَقَالَ الْمَلِكُ ائْتُونِي بِهِ أَسْتَخْلِصْهُ﴾ أجعَلْه خالِصًا ﴿لِنَفْسِي﴾ دونَ غيرِهِ ﴿فَلَمَّا كَلَّمَهُ﴾ شِفاهًا ﴿قَالَ إِنَّكَ الْيَوْمَ لَدَيْنَا مِكِينٌ﴾ مُمَكَّنٌ ﴿أَمِين﴾ مؤتمَنٌ على خزائني وأمري.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
بادشاه نے کہا اسے میرے پاس لاؤ کہ میں اسے اپنے خاص کاموں کے لئے مقرر کر لوں۱ .، پھر جب اس سے بات چیت کی تو کہنے لگا کہ آپ ہمارے ہاں آج سے ذی عزت اور امانت دار ہیں.<br>۲
حواشی
(1) جب بادشاہ ریان بن ولید یوسف (عليه السلام) کے علم و فضل کے ساتھ ان کے کردار کی رفعت اور پاک دامنی بھی واضح ہوگئی، تو اسے حکم دیا کہ انہیں میرے سامنے پیش کرو، میں انہیں اپنے لئے منتخب کرنا یعنی اپنا مصاحب اور مشیر خاص بنانا چاہتا ہوں۔(2) مَکِیْنُ مرتبہ والا، آمِین رموز مملکت کا راز دان۔