فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ذَنُوبًا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَٰبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ ٥٩
Fa inna lillazeena zalamoo zanoobam misla zanoobi ashaabihim falaa yasta`jiloon
ترجمہ (جالندھری)
کچھ شک نہیں کہ ان ظالموں کے لئے بھی (عذاب کی) نوبت مقرر ہے جس طرح ان کے ساتھیوں کی نوبت تھی تو ان کو مجھ سے (عذاب) جلدی نہیں طلب کرنا چاہیئے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا﴾ أنفسَهم بالكفرِ ﴿ذَنُوبًا﴾ نصيبًا من العذاب ﴿مِّثْلَ ذَنُوبِ﴾ نصيبِ ﴿أَصْحَابِهِمْ﴾ المراد: من تقدَّم من الأُمم المعذَّبة ﴿فَلاَ يَسْتَعْجِلُون﴾ بالعذاب، فهو نازلٌ بهم لا محالةَ في وقتهِ المحتوم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پس جن لوگوں نے ﻇلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا۱ ، لہٰذا وه مجھ سے جلدی طلب نہ کریں.<br>۲
حواشی
(1) ذَنُوبٌ کے معنی بھرے ڈول کےہیں۔ کنویں سے ڈول میں پانی نکالا کر تقسیم کیا جاتا ہے اس اعتبار سے یہاں ڈول کو حصے کے معنی میں استعمال کیا گیا ہے۔ مطلب ہے کہ ظالموں کو عذاب سے حصہ پہنچے گا، جس طرح اس سے پہلے کفر وشرک کا ارتکاب کرنے والوں کو ان کے عذاب کا حصہ ملا تھا۔(2) لیکن یہ حصۂ عذاب انہیں کب پہنچے گا، یہ اللہ کی مشیت پر موقوف ہے، اس لیے طلب عذاب میں جلدی نہ کریں۔