قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الزخرف

سورۃ الزخرف آیت ۶۱ کی تفسیر

Surah Zukhruf Ayat 61 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَإِنَّهُۥ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُونِ ۚ هَٰذَا صِرَٰطٌ مُّسْتَقِيمٌ ٦١

Wa innahoo la`ilmul lis Saa`ati fala tamtarunna bihaa wattabi`oon; haazaa Siraatum Mustaqeem

ترجمہ (جالندھری)

اور وہ قیامت کی نشانی ہیں۔ تو (کہہ دو کہ لوگو) اس میں شک نہ کرو اور میرے پیچھے چلو۔ یہی سیدھا رستہ ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَإِنَّهُ﴾ أي: نزولَ عيسى ﴿لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ﴾ أي: شرطٌ من أشراطِ الساعة ﴿فَلاَ تَمْتَرُنَّ بِهَا﴾ لا تشكُّنَّ فيها ﴿وَاتَّبِعُونِ﴾ على التوحيدِ ﴿هَذَا﴾ الذي آمرُكم به ﴿صِرَاطٌ مُّسْتَقِيم﴾ لا يضلُّ سالكُه.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور یقیناً عیسیٰ (علیہ السلام) قیامت کی علامت ہے۱ پس تم (قیامت) کے بارے میں شک نہ کرو اور میری تابعداری کرو، یہی سیدھی راه ہے.

حواشی

  1. (1) عِلْمٌ بمعنی علامت ہے۔
    اکثر مفسرین کے نزدیک اس کا مطلب یہ ہے کہ قیامت کے قریب ان کا آسمان سے نزول ہوگا، جیسا کہ صحیح اور متواتر احادیث سے ثابت ہے۔
    یہ نزول اس بات کی علامت ہوگا کہ اب قیامت قریب ہے اسی لیے بعض نے اسے عین اور لام کے زبر کے ساتھ (عَلَمٌ) پڑھا ہے، جس کے معنی ہی نشانی اور علامت کے ہیں۔
    اور بعض کے نزدیک انہیں قیامت کی نشانی قرار دینا، ان کی معجزانہ ولادت کی بنیاد پر ہے۔
    یعنی جس طرح اللہ نے ان کو بغیر باپ کے پیدا کیا۔
    ان کی یہ پیدائش اس بات کی علامت ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت والے دن تمام انسانوں کو دوبارہ زندہ فرما دےگا، اس لیے قدرت الٰہی کو دیکھتے ہوئے وقوع قیامت میں کوئی شک کی گنجائش نہیں ہے۔
    إِنَّهُ میں ضمیر کا مرجع حضرت عیسیٰ (عليه السلام) ہیں۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ