قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ حٰمٓ السجدہ

سورۃ حٰمٓ السجدہ آیت ۴۶ کی تفسیر

Surah Fussilat Ayat 46 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
مَّنْ عَمِلَ صَٰلِحًا فَلِنَفْسِهِۦ ۖ وَمَنْ أَسَآءَ فَعَلَيْهَا ۗ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّٰمٍ لِّلْعَبِيدِ ٤٦

Man `amila salihan falinafshihee wa man asaaa`a fa`alaihaa; wamaa rabbuka bizallaamil lil `abeed

ترجمہ (جالندھری)

جو نیک کام کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ اور تمہارا پروردگار بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

ناکردہ گناہ سزا نہیں پاتا۔اس آیت کا مطلب بہت صاف ہے بھلائی کرنے والے کے اعمال کا نفع اسی کو ہوتا ہے اور برائی کرنے والے کی برائی کا وبال بھی اسی کی طرف لوٹتا ہے۔
پروردگار کی ذات ظلم سے پاک ہے۔
ایک کے گناہ پر دوسرے کو وہ نہیں پکڑتا۔
ناکردہ گناہ کو وہ سزا نہیں دیتا۔
پہلے اپنے رسول ﷺ بھیجتا ہے۔
اپنی کتاب اتارتا ہے، اپنی حجت تمام کرتا ہے، اپنی باتیں پہنچا دیتا ہے، اب بھی جو نہ مانے وہ مستحق عذاب و سزا قرار دے دیا جاتا ہے۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ