قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ المؤمن

سورۃ المؤمن آیت ۸۱ کی تفسیر

Surah Ghafir Ayat 81 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَيُرِيكُمْ ءَايَٰتِهِۦ فَأَىَّ ءَايَٰتِ اللَّهِ تُنكِرُونَ ٨١

Wa yureekum Aayaatihee fa ayya Aayaatil laahi tunkiroon

ترجمہ (جالندھری)

اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تو تم خدا کی کن کن نشانیوں کو نہ مانو گے

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

ہر مخلوق خالق کائنات پر دلیل ہے۔انعام یعنی اونٹ گائے بکری اللہ تعالیٰ نے انسان کے طرح طرح کے نفع کیلئے پیدا کئے ہیں سواریوں کے کام آتے ہیں کھائے جاتے ہیں۔
اونٹ سواری کا کام بھی دے کھایا بھی جائے، دودھ بھی دے، بوجھ بھی ڈھوئے اور دور دراز کے سفر بہ آسانی سے کرا دیئے۔
گائے کا گوشت کھانے کے کام بھی آئے دودھ بھی دے۔
ہل بھی جتے، بکری کا گوشت بھی کھایا جائے اور دودھ بھی پیا جائے۔
پھر ان کے سب کے بال بیسیوں کاموں میں آئیں۔
جیسے کہ سورة انعام سورة نحل وغیرہ میں بیان ہوچکا ہے۔
یہاں بھی یہ منافع بطور انعام گنوائے جا رہے ہیں، دنیا جہاں میں اور اس کے گوشے گوشے میں اور کائنات کے ذرے ذرے میں اور خود تمہاری جانوں میں اس اللہ کی نشانیاں موجود ہیں۔
سچ تو یہ ہے کہ اس کی ان گنت نشانیوں میں سے ایک کا بھی کوئی شخص صحیح معنی میں انکاری نہیں ہوسکتا یہ اور بات ہے کہ ضد اور اکڑ سے کام لے اور آنکھوں پر ٹھیکری رکھ لے۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ