قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ الحجر

سورۃ الحجر آیت ۳۷ کی تفسیر

Surah Hijr Ayat 37 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ ٣٧

Qaala fa innaka minal munzareen

ترجمہ (جالندھری)

فرمایا کہ تجھے مہلت دی جاتی ہے

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

ابدی لعنت پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی حکومت کا ارادہ کیا جو نہ ٹلے، نہ ٹالا جاسکے کہ تو اس بہترین اور اعلی جماعت سے دور ہوجا تو پھٹکارا ہوا ہے۔
قسامت تک تجھ پر ابدی اور دوامی لعنت برسا کرے گی۔
کہتے ہیں کہ اسی وقت اس کی صورت بد گئی اور اس نے نوحہ خوانی شروع کی، دنیا میں تمام نوحے اسی ابتدا سے ہیں۔
مردود و مطرود ہو کر پھر آتش حسد سے جلتا ہوا آرزو کرتا ہے کہ قیامت تک کی اسے ڈھیل دی جائے اسی کو یوم البعث کہا گیا ہے۔
پس اسکی یہ درخواست منظور کی گئی اور مہلت مل گئی۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ