فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ ٧٩
Fantaqamnaa minhum wa innahumaa labi imaamim mubeen
ترجمہ (جالندھری)
تو ہم نے ان سے بھی بدلہ لیا۔ اور یہ دونوں شہر کھلے رستے پر (موجود) ہیں
تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ
اصحاب ایکہ کا المناک انجام اصحاب ایکہ سے مراد قوم شعیب ہے۔
ایکہ کہتے ہیں درختوں کے جھنڈ کو۔
ان کا ظلم علاوہ شرک و کفر کے غارت گری اور ناپ تول کی کمی بھی تھی۔
ان کی بستی لوطیوں کے قریب تھی اور ان کا زمانہ بھی ان سے بہت قریب تھا۔
ان پر بھی ان کی پہیم شرارتوں کی وجہ سے عذاب الہی آیا۔
یہ دونوں بستیاں بر سر شارع عام تھیں۔
حضرت شعیب ؑ نے اپنی قوم کو ڈراتے ہوئے فرمایا تھا کہ لوط کی قوم تم سے کچھ دور نہیں۔