قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ ہود

سورۃ ہود آیت ۸۳ کی تفسیر

Surah Hud Ayat 83 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ ۖ وَمَا هِىَ مِنَ الظَّٰلِمِينَ بِبَعِيدٍ ٨٣

Musawwamatan `inda Rabbik; wa maa hiya minaz zaalimena biba`eed

ترجمہ (جالندھری)

جن پر تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان کئے ہوئے تھے اور وہ بستی ان ظالموں سے کچھ دور نہیں

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

آج کے ایٹم بم اس وقت کے پتھروں کی بارش سورج کے نکلنے کے وقت اللہ کا عذاب ان پر آگیا۔
ان کی بستی سدوم نامی تہ وبالا ہوگئی۔
عذاب نے اوپر تلے سے ڈھانک لیا۔
آسمان سے پکی مٹی کے پتھر ان پر برسنے لگے۔
جو سخت، وزنی اور بہت بڑے بڑے تھے۔
صحیح بخاری شریف میں ہے سجین سجیل دونوں ایک ہی ہیں۔
منضود سے مراد پے بہ پے تہ بہ تہ ایک کے بعد ایک کے ہیں۔
ان پتروں پر قدرتی طور پر ان لوگوں کے نام لکھے ہوئے تھے۔
جس کے نام کا پتھر تھا اسی پر گرتا تھا۔
وہ مثل طوق کے تھے جو سرخی میں ڈوبے ہوئے تھے۔
یہ ان شہریوں پر بھی برسے اور یہاں کے جو لوگ اور گاؤں گوٹھ میں تھے ان پر بھی وہیں گرے۔
ان میں سے جو جہاں تھا وہیں پتھر سے ہلاک کیا گیا۔
کوئی کھڑا ہوا، کسی جگہ کسی سے باتیں کر رہا ہے وہیں پتھر آسمان سے آیا اور اسے ہلاک کر گیا۔
غرض ان میں سے ایک بھی نہ بچا۔
حضرت مجاہد فرماتے ہیں حضرت جبرائیل ؑ نے ان سب کو جمع کر کے ان کے مکانات اور مویشیوں سمیت اونچا اٹھا لیا یہاں تک کہ ان کے کتوں کے بھونکنے کی آوازیں آسمان کے فرشتوں نے سن لیں۔
آپ اپنے داہنے پر کے کنارے پر ان کی بستی کو اٹھائے ہوئے تھے۔
پھر انہیں زمین پر الٹ دیا۔
ایک کو دوسرے سے ٹکرا دیا اور سب ایک ساتھ غارت ہوگئے اکا دکا جو رہ گئے تھے ان کے بھیجے آسمانی پتھروں نے پھوڑ دئیے اور محض بےنام و نشان کردیئے گئے۔
مذکور ہے کہ ان کی چار بستیاں تھیں۔
ہر بستی میں ایک لاکھ آدمیوں کی آبادی تھی۔
ایک روایت میں ہے تین بستیاں تھیں۔
بڑی بستی کا نام سدوم تھا۔
یہاں کبھی کبھی خلیل اللہ حضرت ابراہیم ؑ بھی آکر وعظ نصیحت فرما جایا کرتے تھے۔
پھر فرماتا ہے یہ چیزیں کچھ ان سے دور نہ تھیں۔
سنن کی حدیث میں ہے کسی اگر تم لواطت کرتا ہوا پاؤ تو اوپر والے نیچے والے دونوں کو قتل کردو۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ