قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ ہود

سورۃ ہود آیت ۸۶ کی تفسیر

Surah Hud Ayat 86 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
بَقِيَّتُ اللَّهِ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ۚ وَمَآ أَنَا۠ عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ ٨٦

Baqiyyatul laahi khairul lakum in kuntum mu`mineen; wa maa ana `alaikum bihafeez

ترجمہ (جالندھری)

اگر تم کو (میرے کہنے کا) یقین ہو تو خدا کا دیا ہوا نفع ہی تمہارے لیے بہتر ہے اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

ناپ تول میں انصاف کرو۔
پہلے تو اپنی قوم کو ناپ تول کی کمی سے روکا۔
اب لین دین کے دونوں وقت عدل و انصاف کے ساتھ پورے پورے ناپ تول کا حکم دیتے ہیں۔
اور زمین میں فساد اور تباہ کاری کرنے کو منع کرتے ہیں۔
ان میں رہزنی اور ڈاکے مارنے کی بد خصلت بھی تھی۔
لوگوں کے حق مار کر نفع اٹھانے سے اللہ کا دیا ہوا نفع بہت بہتر ہے۔
اللہ کی یہ وصیت تمہارے لیے خیریت لیے ہوئے ہے۔
عذاب سے جیسے ہلاکت ہوتی ہے اس کے مقابلے میں رحمت سے برکت ہوتی ہے۔
ٹھیک تول کر پورے ناپ کر حلال سے جو نفع ملے اسی میں برکت ہوتی ہے۔
خبیث و طیب میں کیا مساوات ؟ دیکھو میں تمہیں ہر وقت دیکھ نہیں رہا۔
تمہیں برائیوں کا ترک اور نیکیوں کا فعل اللہ ہی کے لیے کرنا چاہیے نہ کہ دنیا دکھاوے کے لیے۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ