قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ لقمان

سورۃ لقمان آیت ۲ کی تفسیر

Surah Luqman Ayat 2 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
تِلْكَ ءَايَٰتُ الْكِتَٰبِ الْحَكِيمِ ٢

Tilka Aayaatul Kitaabil Hakeem

ترجمہ (جالندھری)

یہ حکمت کی (بھری ہوئی) کتاب کی آیتیں ہیں

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

سورة بقرہ کی تفسیر کے اول میں ہی حروف مقطعات کے معنی اور مطلب کی توضیح کردی گئی ہے۔
یہ قرآن ہدایت شفا اور رحمت ہے اور ان نیک کاروں کے لئے جو شریعت کے پورے پابند ہیں۔
نماز ادا کرتے ہیں ارکان اوقات وغیرہ کی حفاظت کے ساتھ ہی نوافل سنت وغیرہ بھی نہیں چھوڑتے۔
فرض زکوٰۃ ادا کرتے ہیں صلہ رحمی سلوک واحسان سخاوت اور داددہش کرتے رہتے ہیں۔
آخرت کی جزاء کا انہیں کامل یقین ہے اس لئے اللہ کی طرف پوری رغبت کرتے ہیں ثواب کے کام کرتے ہیں اور رب کے اجر پر نظریں رکھتے ہیں۔
نہ ریاکاری کرتے ہیں نہ لوگوں سے داد چاہتے ہیں۔
ان اوصاف والے راہ یافتہ ہیں۔
راہ اللہ پر لگادیئے گئے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو دین و دنیا میں فلاح نجات اور کامیابی حاصل کریں گے۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ