سُورَةُ المدثر
سورۃ المدثر
Surah Muddassir
تفسیر ابن کثیر · Tafseer Ibn Kathir
- ۱ اے (محمدﷺ) جو کپڑا لپیٹے پڑے ہو
- ۲ اُٹھو اور ہدایت کرو
- ۳ اور اپنے پروردگار کی بڑائی کرو
- ۴ اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو
- ۵ اور ناپاکی سے دور رہو
- ۶ اور (اس نیت سے) احسان نہ کرو کہ اس سے زیادہ کے طالب ہو
- ۷ اور اپنے پروردگار کے لئے صبر کرو
- ۸ جب صور پھونکا جائے گا
- ۹ وہ دن کا مشکل دن ہوگا
- ۱۰ (یعنی) کافروں پر آسان نہ ہوگا
- ۱۱ ہمیں اس شخص سے سمجھ لینے دو جس کو ہم نے اکیلا پیدا کیا
- ۱۲ اور مال کثیر دیا
- ۱۳ اور (ہر وقت اس کے پاس) حاضر رہنے والے بیٹے دیئے
- ۱۴ اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دی
- ۱۵ ابھی خواہش رکھتا ہے کہ اور زیادہ دیں
- ۱۶ ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ یہ ہماری آیتیں کا دشمن رہا ہے
- ۱۷ ہم اسے صعود پر چڑھائیں گے
- ۱۸ اس نے فکر کیا اور تجویز کی
- ۱۹ یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی
- ۲۰ پھر یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی
- ۲۱ پھر تامل کیا
- ۲۲ پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا
- ۲۳ پھر پشت پھیر کر چلا اور (قبول حق سے) غرور کیا
- ۲۴ پھر کہنے لگا کہ یہ تو جادو ہے جو (اگلوں سے) منتقل ہوتا آیا ہے
- ۲۵ (پھر بولا) یہ (خدا کا کلام نہیں بلکہ) بشر کا کلام ہے
- ۲۶ ہم عنقریب اس کو سقر میں داخل کریں گے
- ۲۷ اور تم کیا سمجھے کہ سقر کیا ہے؟
- ۲۸ (وہ آگ ہے کہ) نہ باقی رکھے گی اور نہ چھوڑے گی
- ۲۹ اور بدن جھلس کر سیاہ کردے گی
- ۳۰ اس پر اُنیس داروغہ ہیں
- ۳۱ اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں۔ اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش…
- ۳۲ ہاں ہاں (ہمیں) چاند کی قسم
- ۳۳ اور رات کی جب پیٹھ پھیرنے لگے
- ۳۴ اور صبح کی جب روشن ہو
- ۳۵ کہ وہ (آگ) ایک بہت بڑی (آفت) ہے
- ۳۶ (اور) بنی آدم کے لئے مؤجب خوف
- ۳۷ جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہنا چاہے
- ۳۸ ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گرو ہے
- ۳۹ مگر داہنی طرف والے (نیک لوگ)
- ۴۰ (کہ) وہ باغہائے بہشت میں (ہوں گے اور) پوچھتے ہوں گے
- ۴۱ (یعنی آگ میں جلنے والے) گنہگاروں سے
- ۴۲ کہ تم دوزخ میں کیوں پڑے؟
- ۴۳ وہ جواب دیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے
- ۴۴ اور نہ فقیروں کو کھانا کھلاتے تھے
- ۴۵ اور اہل باطل کے ساتھ مل کر (حق سے) انکار کرتے تھے
- ۴۶ اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے
- ۴۷ یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی
- ۴۸ (تو اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ…
- ۴۹ ان کو کیا ہوا ہے کہ نصیحت سے روگرداں ہو رہے ہیں
- ۵۰ گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں
- ۵۱ (یعنی) شیر سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں
- ۵۲ اصل یہ ہے کہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس…
- ۵۳ ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کو آخرت کا خوف ہی نہیں
- ۵۴ کچھ شک نہیں کہ یہ نصیحت ہے
- ۵۵ تو جو چاہے اسے یاد رکھے
- ۵۶ اور یاد بھی تب ہی رکھیں گے جب خدا چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش…