قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ النور

سورۃ النور آیت ۵۷ کی تفسیر

Surah Noor Ayat 57 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا۟ مُعْجِزِينَ فِى الْأَرْضِ ۚ وَمَأْوَىٰهُمُ النَّارُ ۖ وَلَبِئْسَ الْمَصِيرُ ٥٧

Laa tahsabannal lazeena kafaroo mu`jizeena fil ard; wa maawaahumun Naaru wa labi`sal maseer

ترجمہ (جالندھری)

اور ایسا خیال نہ کرنا کہ تم پر کافر لوگ غالب آجائیں گے (وہ جا ہی کہاں سکتے ہیں) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

صلوۃ اور حسن سلوک کی ہدایات اللہ تعالیٰ اپنے باایمان بندوں کو صرف اپنی عبادت کا حکم دیتا ہے کہ اسی کے لئے نمازیں پڑھتے رہو۔
اور ساتھ ہی اس کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک کرتے رہو۔
ضعیفوں، مسکینوں، فقیروں کی خبر گیری کرتے رہو۔
مال میں سے اللہ کا حق یعنی زکوٰۃ نکالتے رہو۔
اور ہر امر میں اللہ کے رسول ﷺ کی اطاعت کرتے رہو۔
جس بات کا وہ حکم فرمائے لاؤ جس امر سے وہ روکیں رک جاؤ۔
یقین مانو کہ اللہ کی رحمت کے حاصل کرنے کا یہی طریقہ ہے۔
چناچہ اور آیت میں ہے (اُولٰۗىِٕكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللّٰهُ ۭاِنَّ اللّٰهَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ 71؀) 9۔
التوبہ : 71) اللہ یہی لوگ ہیں جن پر ضرور بضرور اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے۔
اے نبی ﷺ یہ گمان نہ کرنا کہ آپ کو جھٹلانے والے اور آپ کی نہ ماننے والے ہم پر غالب آجائیں گے یا ادھر ادھر بھاگ کر ہمارے بےپناہ عذابوں سے بچ جائیں گے۔
ہم تو ان کا اصلی ٹھکانہ جہنم میں مقرر کرچکے ہیں جو نہایت بری جگہ ہے۔
قرار گاہ کے اعتبار اور بازگشت کے اعتبار سے بھی۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ