قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ سبا

سورۃ سبا آیت ۱ کی تفسیر

Surah Saba Ayat 1 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى لَهُۥ مَا فِى السَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِى الْأَرْضِ وَلَهُ الْحَمْدُ فِى الْءَاخِرَةِ ۚ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ ١

Alhamdu lillaahil lazee lahoo maa fis samaawaati wa maa fil ardi wa lahul hamdu fil aakhirah; wa Huwal Hakeemul Khabeer

ترجمہ (جالندھری)

سب تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے (جو سب چیزوں کا مالک ہے یعنی) وہ کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور آخرت میں بھی اسی کی تعریف ہے۔ اور وہ حکمت والا خبردار ہے

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

اوصاف الٰہی۔چونکہ دنیا اور آخرت کی سب نعمتیں رحمتیں اللہ ہی کی طرف سے ہیں۔
ساری حکومتوں کا حاکم وہی ایک ہے۔
اس لئے ہر قسم کی تعریف وثناء کا مستحق بھی وہی ہے۔
وہی معبود ہے جس کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں۔
اسی کیلئے دنیا اور آخرت کی حمد وثناء سزاوار ہے۔
اسی کی حکومت ہے اور اسی کی طرف سب کے سب لوٹائے جاتے ہیں۔
زمین و آسمان میں جو کچھ ہے سب اس کے ماتحت ہے۔
جتنے بھی ہیں سب اس کے غلام ہیں۔
اس کے قبضے میں ہیں سب پر تصرف اسی کا ہے۔
آخرت میں اسی کی تعریفیں ہوں گی۔
وہ اپنے اقوال، افعال، تقدیر، شریعت سب میں حکومت والا ہے اور ایسا خبردار ہے جس پر کوئی چیز مخفی نہیں، جس سے کوئی ذرہ پوشیدہ نہیں، جو اپنے احکام میں حکیم، جو اپنی مخلوق سے باخبر، جتنے قطرے بارش کے زمین میں جاتے ہیں، جتنے دانے اس میں بوئے جاتے ہیں، اس کے علم سے باہر نہیں۔
جو زمین سے نکلتا ہے، اگتا ہے، اسے بھی وہ جانتا ہے۔
اس کے محیط، وسیع اور بےپایاں علم سے کوئی چیز دور نہیں۔
ہر چیز کی گنتی، کیفیت اور صفت اسے معلوم ہے۔
آسمان سے جو بارش برستی ہے، اس کے قطروں کی گنتی بھی اس کے علم میں محفوظ ہے جو رزق وہاں سے اترتا ہے وہ بھی اس کے علم میں ہے اس کے علم سے نیک اعمال وغیرہ جو آسمان پر چڑھتے ہیں وہ بھی اس کے علم میں ہیں۔
وہ اپنے بندوں پر خود ان سے بھی زیادہ مہربان ہے۔
اسی وجہ سے انکے گناہوں پر اطلاع رکھتے ہوئے انہیں جلدی سے سزا نہیں دیتا بلکہ مہلت دیتا ہے کہ وہ توبہ کرلیں۔
برائیاں چھوڑ دیں رب کی طرف رجوع کریں۔
پھر غفور ہے۔
ادھر بندہ جھکا رویا پیٹا ادھر اس نے بخش دیا یا معاف فرما دیا درگزر کرلیا۔
توبہ کرنے والا دھتکارا نہیں جاتا توکل کرنے والا نقصان نہیں اٹھاتا۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ