Alhamdu lillaahil lazee lahoo maa fis samaawaati wa maa fil ardi wa lahul hamdu fil aakhirah; wa Huwal Hakeemul Khabeer
ترجمہ (جالندھری)
سب تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے (جو سب چیزوں کا مالک ہے یعنی) وہ کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور آخرت میں بھی اسی کی تعریف ہے۔ اور وہ حکمت والا خبردار ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ﴾ أي: الثناءُ له، أي: الحمدُ ـ على تنوُّعِه ـ هو لله تعالى ﴿الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ﴾ ملكًا وخلقًا ﴿وَلَهُ الْحَمْدُ فِي الآخِرَةِ﴾ كما هو في الدنيا؛ لأن أهلَ الحمدِ يحمدونَه في الآخرةِ كما يحمدونَه في الدنيا؛ لأن النِّعمَ في الدارينِ منه ﴿وَهُوَ الْحَكِيمُ﴾ المُحكِم لأمورِ الدارين ﴿الْخَبِير﴾ بالأشياء؛ لأن وجودها إنما هو به، جلَّت قدرتُه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے سزاوار ہیں جس کی ملکیت میں وه سب کچھ ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے۱ آخرت میں بھی تعریف اسی کے لئے ہے<br>۲، وه (بڑی) حکمتوں واﻻ اور (پورا) خبردار ہے.
حواشی
(1) یعنی اسی کی ملکیت اور تصرف میں ہے، اسی کا ارادہ اور فیصلہ اس میں نافذ ہوتا ہے۔ انسان کو جو نعمت بھی ملتی ہے، وہ اسی کی پیدا کردہ ہے اور اسی کا احسان ہے، اسی لئے آسمان وزمین کی ہر چیز کی تعریف دراصل ان نعمتوں پر اللہ ہی کی حمدوتعریف ہے جن سے اس نے اپنی مخلوق کو نوازا ہے۔(2) یہ تعریف قیامت والے دن اہل ایمان کریں گے مثلاً «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَنَا وَعْدَهُ» (سورة الزمر:74) «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَانَا لِهَذَا» (سورة الأعرا: 43) «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ» (فاطر: 34) وَغَيْرهَا مِنَ الآيَاتِ تاہم دنیا میں اللہ کی حمد وتعریف، عبادت ہے جس کا مکلف انسان کو بنایا گیا ہے اور آخرت میں یہ اہل ایمان کی روحانی خوراک ہوگی، جس سے انہیں لذت وفرحت محسوس ہوا کرے گی۔ (فتح القدیر)۔