Liyu `azzibal laahul munaafiqeena wal munaafiqaati walmushrikeena wal mushrikaati wa yatoobal laahu `alal mu`mineena walmu`minaat; wa kaanal laahu Ghafoorar Raheema
ترجمہ (جالندھری)
تاکہ خدا منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے اور خدا مومن مردوں اور مومن عورتوں پر مہربانی کرے۔ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لِيُعَذِّبَ اللَّهُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْمُشْرِكِينَ وَالْمُشْرِكَاتِ﴾ بما خانوا الأمانةَ، ونقضُوا الميثاقَ ﴿وَيَتُوبَ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ﴾ يهديهم ويرحمُهم بما أدَّوا من الأمانة، أي: حملَها؛ ليُعذِّب العاصي، ويُثيب المطيعَ ﴿وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا﴾ حيث تابَ على فَرَطاتِهم، وأثابَ بالفوزِ على طاعاتهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
(یہ اس لئے) کہ اللہ تعالیٰ منافق مردوں عورتوں اور مشرک مردوں عورتوں کو سزا دے اور مومن مردوں عورتوں کی توبہ قبول فرمائے۱ ، اور اللہ تعالیٰ بڑا ہی بخشنے واﻻ اور مہربان ہے.
حواشی
(1) یعنی یہ بار گراں اٹھا کر اس نے اپنے نفس پر ظلم کا ارتکاب کیا اور اس کے مقتضیات سے اعراض یا اس کی قدر وقیمت سے غفلت کرکے جہالت کا مظاہرہ پیش کیا۔(2) اس کا تعلق حَمَلَهَا سے ہے یعنی انسان کو اس امانت کا ذمے دار بنانے سے مقصد یہ ہے کہ اہل نفاق واہل شرک کا نفاق وشرک اور اہل ایمان کا ایمان ظاہر ہوجائے اور پھر اس کے مطابق جزا وسزا دی جائے۔