قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ الصافات

سورۃ الصافات آیت ۷۴ کی تفسیر

Surah Saffat Ayat 74 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ ٧٤

Illaa `ibaadal laahil mukhlaseen

ترجمہ (جالندھری)

ہاں خدا کے بندگان خاص (کا انجام بہت اچھا ہوا)

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

سابقہ آیتیں۔
گذشتہ امتوں میں بھی اکثر لوگ گم کردہ راہ پر تھے اللہ کے ساتھ شریک کرتے تھے۔
ان میں بھی اللہ کے رسول آئے تھے۔
جنہوں نے انہیں ہوشیار کردیا تھا اور ڈرا دھمکا دیا تھا اور بتلا دیا تھا کہ ان کے شرک و کفر اور تکذیب رسول سے بری طرح اللہ تعالیٰ ناراض ہے۔
اور اگر وہ باز نہ آئے تو انہیں عذاب ہوں گے۔
پھر بھی جب انہوں نے نبیوں کی نہ مانی اپنی برائی سے باز نہ آئے تو دیکھ لو کہ ان کا کیا انجام ہوا ؟ تہس نہس کردئیے گئے تباہ برباد کردئیے گئے۔
ہاں نیک کار خلوص والے اللہ کے موحد بندے بچا لیے گئے اور عزت کے ساتھ رکھے گئے۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ