إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ ٨٤
Iz jaaa`a Rabbahoo bi qalbin saleem
ترجمہ (جالندھری)
جب وہ اپنے پروردگار کے پاس (عیب سے) پاک دل لے کر آئے
تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ
اب بھی سنبھل جاؤ۔
ابراہیم ؑ بھی نوح کے دین پر تھے، انہی کے طریقے اور چال چلن پر تھے۔
اپنے رب کے پاس سلامت دل لے گئے یعنی توحید والا جو اللہ کو حق جانتا ہو۔
قیامت کو آنے والی مانتا ہو۔
مردوں کو دوبارہ جینے والا سمجھتا ہو۔
شرک وکفر سے بیزار ہو، دوسروں پر لعن طعن کرنے والا نہ ہو۔
خلیل اللہ نے اپنی تمام قوم سے اور اپنے سگے باپ سے صاف فرمایا کہ یہ تم کس کی پوجا پاٹ کررہے ہو ؟ اللہ کے سوا دوسروں کی عبادت چھوڑ دو اپنے ان جھوٹ موٹھ کے معبودوں کی عبادت چھوڑ دو۔
ورنہ جان لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ کیا کچھ نہ کریگا اور تمہیں کیسی کچھ سخت ترین سزائیں دیگا ؟