قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ العنکبوت

سورۃ العنکبوت آیت ۴۴ کی تفسیر

Surah Ankabut Ayat 44 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
خَلَقَ اللَّهُ السَّمَٰوَٰتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ ٤٤

Khalaqal laahus samaawaati wal arda bilhaqq; inna fee zaalika la aayatal lilmu mineen

ترجمہ (جالندھری)

خدا نے آسمانوں اور زمین کو حکمت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ کچھ شک نہیں کہ ایمان والوں کے لئے اس میں نشانی ہے

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

پیدا کیا اللہ نے آسمانوں اور زمین کو ساتھ حق کے، بلاشبہ اس میں البتہ (عظیم) نشانی ہے مومنوں کے لیے (44)

[44] یہ اللہ تبارک و تعالیٰ ہی ہے کہ جس نے آسمانوں کو ان کی بلندیوں ، ان کی کشادگی، ان کی خوبصورتی اور ان کے اندر سورج، چاند، دیگر سیارگان اور فرشتوں کی موجودگی کے باوجود، اکیلے تخلیق کیا ہے اور وہی ہے جو زمین اور اس کے پہاڑوں ، سمندروں ، صحراؤں ، بیابانوں اور درختوں کی تخلیق میں متفرد ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ان تمام چیزوں کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے، یعنی اللہ تعالیٰ نے ان تمام چیزوں کو عبث، بے کار اور بے فائدہ پیدا نہیں کیا۔
اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو صرف اس لیے تخلیق فرمایا ہے کہ اس کا حکم اور شریعت نافذ ہو اور اس کے بندوں پر اس کی نعمت کا اتمام ہو تاکہ بندے اس کی حکمت، اس کے غلبہ اور اس کی تدبیر کائنات کا مشاہدہ کریں جو اس حقیقت کی طرف ان کی راہنمائی کرتی ہے کہ وہ اکیلا ان کا معبود، محبوب اور الٰہ ہے۔
﴿اِنَّ فِيۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَ﴾ بے شک اس میں اہل ایمان کے لیے بہت سے مطالب ایمانیہ کی طرف راہنمائی کے لیے نشانیاں ہیں جب بندۂ مومن ان میں تدبر کرتا ہے تو ان نشانیوں کو عیاں دیکھتا ہے۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ