قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ العنکبوت

سورۃ العنکبوت آیت ۹ کی تفسیر

Surah Ankabut Ayat 9 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَالَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ الصَّٰلِحَٰتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِى الصَّٰلِحِينَ ٩

Wallazeena aamanoo w a`amilus saalihaati lanudkhilan nahum fis saaliheen

ترجمہ (جالندھری)

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو ہم نیک لوگوں میں داخل کریں گے

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے عمل کیے نیک ، البتہ ہم ضرور داخل کریں گے انھیں نیک صالح لوگوں میں (9)

[9] جو کوئی اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا، اس نے نیک عمل كيے، اللہ تعالیٰ نے اس کے ساتھ وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ اسے اپنے نیک بندوں کے ساتھ جنت میں داخل کرے گا، یعنی انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کے ہاں ہر ایک کا اپنا اپنا درجہ اور اپنا اپنا مرتبہ ہے۔
ایمان صحیح اور عمل صالح، بندے کی سعادت کا عنوان ہے اور بے شک وہ اہل رحمان میں سے اور اللہ کے نیک بندوں میں سے ہے۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ