سُورَةُ البروج
سورۃ البروج
Surah Buruj
تفسیر السعدی · Tafseer As-Saadi
- ۱ آسمان کی قسم جس میں برج ہیں
- ۲ اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے
- ۳ اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی
- ۴ کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے
- ۵ (یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا
- ۶ جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے
- ۷ اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے
- ۸ ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے…
- ۹ وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
- ۱۰ جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان…
- ۱۱ (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن…
- ۱۲ بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے
- ۱۳ وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا
- ۱۴ اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے
- ۱۵ عرش کا مالک بڑی شان والا
- ۱۶ جو چاہتا ہے کر دیتا ہے
- ۱۷ بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے
- ۱۸ (یعنی) فرعون اور ثمود کا
- ۱۹ لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں
- ۲۰ اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے
- ۲۱ (یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے
- ۲۲ لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)