سُورَةُ الطارق
سورۃ الطارق
Surah Tariq
تفسیر السعدی · Tafseer As-Saadi
- ۱ آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم
- ۲ اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے
- ۳ وہ تارا ہے چمکنے والا
- ۴ کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
- ۵ تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے
- ۶ وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے
- ۷ جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے
- ۸ بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے
- ۹ جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے
- ۱۰ تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو…
- ۱۱ آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
- ۱۲ اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے
- ۱۳ کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے
- ۱۴ اور بیہودہ بات نہیں ہے
- ۱۵ یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں
- ۱۶ اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں
- ۱۷ تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو