قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ الجن

سورۃ الجن آیت ۵ کی تفسیر

Surah Jinn Ayat 5 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَأَنَّا ظَنَنَّآ أَن لَّن تَقُولَ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا ٥

Wa annaa zanannaaa al lan taqoolal insu wal jinnu `alal laahi kazibaa

ترجمہ (جالندھری)

اور ہمارا (یہ) خیال تھا کہ انسان اور جن خدا کی نسبت جھوٹ نہیں بولتے

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

اور یہ کہ گمان کیا تھا ہم نے کہ ہرگز نہیں کہیں گے انسان اور جن اوپر اللہ کے جھوٹ(5)

[5] یعنی اس سے پہلے ہم دھوکے میں مبتلا تھے، انسانوں اور جنات میں سے ہمارے سرداروں اور رؤ ساء نے ہمیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔
ہمیں ان پر یقین تھا۔
ہم ان کے بارے میں سمجھتے تھے کہ وہ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولنے کی جرأت نہیں کرتے، اس لیے اس سے قبل ہم ان کے طریقے پر گامزن تھے، آج حق ہم پر واضح ہو چکا ہے، ہم اس کے راستے پر چل رہے ہیں اور ہم نے اس کے سامنے سر تسلیم خم کر دیا ہے، ہمیں مخلوق میں سے کسی کے ایسے قول کی کوئی پروا نہیں جو ہدایت کے منافی ہو۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ