قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ الجمعہ

سورۃ الجمعہ آیت ۱ کی تفسیر

Surah Jumuah Ayat 1 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِى السَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِى الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ ١

Yusabbihu lilaahi maa fis samaawaati wa maa fil ardil Malikil Quddoosil `Azeezil Hakeem

ترجمہ (جالندھری)

جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے سب خدا کی تسبیح کرتی ہے جو بادشاہ حقیقی پاک ذات زبردست حکمت والا ہے

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

تسبیح کرتی ہے (اس) اللہ کے لیے جو چیز ہے آسمانوں میں اور جو ہے زمین میں، (جو) بادشاہ ہے، نہایت پاکیزہ، بڑا زبردست، خوب حکمت والا(1)

(شروع ) اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے۔

[1] یعنی جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، سب اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے ہیں، اس کے حکم کی اطاعت کرتے ہیں، اس کو معبود مانتے ہیں اور اس کی عبادت کرتے ہیں، کیونکہ وہ بادشاہ کامل ہے، جس کی عالم علوی اور عالم سفلی پر بادشاہی ہے اور تمام مخلوق اس کی مملوک اور اس کی تدبیر کے تحت ہے۔
﴿ الۡقُدُّوۡسِ﴾ عظمت والا، ہر نقص اور ہر آفت سے پاک ہے ﴿ الۡعَزِيۡزِ﴾ تمام اشیاء پر غالب ہے۔
﴿ الۡحَكِيۡمِ﴾ وہ اپنی تخلیق و امر میں حکمت والا ہے۔
یہ عظیم اوصاف اکیلے اللہ تعالیٰ کی عبادت کی دعوت دیتے ہیں، جس کا کوئی شریک نہیں۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ