سُورَةُ المرسلات
سورۃ المرسلات
Surah Mursalat
تفسیر السعدی · Tafseer As-Saadi
- ۱ ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں
- ۲ پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں
- ۳ اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں
- ۴ پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں
- ۵ پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں
- ۶ تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے
- ۷ کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی
- ۸ جب تاروں کی چمک جاتی رہے
- ۹ اور جب آسمان پھٹ جائے
- ۱۰ اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں
- ۱۱ اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں
- ۱۲ بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟
- ۱۳ فیصلے کے دن کے لئے
- ۱۴ اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
- ۱۵ اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے
- ۱۶ کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا
- ۱۷ پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں
- ۱۸ ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں
- ۱۹ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
- ۲۰ کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟
- ۲۱ اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا
- ۲۲ ایک وقت معین تک
- ۲۳ پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں
- ۲۴ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
- ۲۵ کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا
- ۲۶ یعنی) زندوں اور مردوں کو
- ۲۷ (بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا
- ۲۸ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
- ۲۹ جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو
- ۳۰ (یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں
- ۳۱ نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ
- ۳۲ اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل
- ۳۳ گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں
- ۳۴ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
- ۳۵ یہ وہ دن ہے کہ (لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے
- ۳۶ اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں
- ۳۷ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
- ۳۸ یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع…
- ۳۹ اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو
- ۴۰ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
- ۴۱ بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے
- ۴۲ اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں
- ۴۳ اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
- ۴۴ ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
- ۴۵ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی
- ۴۶ (اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو
- ۴۷ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
- ۴۸ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں
- ۴۹ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
- ۵۰ اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟