سُورَةُ المطففين
سورۃ المطففین
Surah Mutaffifin
تفسیر السعدی · Tafseer As-Saadi
- ۱ ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے
- ۲ جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں
- ۳ اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں
- ۴ کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے
- ۵ (یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں
- ۶ جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
- ۷ سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں
- ۸ اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟
- ۹ ایک دفتر ہے لکھا ہوا
- ۱۰ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
- ۱۱ (یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
- ۱۲ اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے
- ۱۳ جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں…
- ۱۴ دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا…
- ۱۵ بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے
- ۱۶ پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے
- ۱۷ پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے
- ۱۸ (یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں
- ۱۹ اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟
- ۲۰ ایک دفتر ہے لکھا ہوا
- ۲۱ جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں
- ۲۲ بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے
- ۲۳ تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے
- ۲۴ تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے
- ۲۵ ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی
- ۲۶ جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے…
- ۲۷ اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی
- ۲۸ وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے
- ۲۹ جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے
- ۳۰ اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے
- ۳۱ اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے
- ۳۲ اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں
- ۳۳ حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
- ۳۴ تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے
- ۳۵ (اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے
- ۳۶ تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا