قرآن دیسیQuran Desi
سُورَةُ المطففين

سورۃ المطففین

Surah Mutaffifin
سورت ۸۳مکی۳۶ آیاتصفحہ ۵۸۷
مصحفتلاوت MP3اردو ترجمہ MP3تفسیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
۱المطففین ۸۳:۱

وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ ١

Wailul lil mutaffifeen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے

تفسیر
۲المطففین ۸۳:۲

الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا۟ عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ ٢

Allazeena izak taaloo `alan naasi yastawfoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں

تفسیر
۳المطففین ۸۳:۳

وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ ٣

Wa izaa kaaloohum aw wazanoohum yukhsiroon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں

تفسیر
۴المطففین ۸۳:۴

أَلَا يَظُنُّ أُو۟لَٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ ٤

Alaa yazunnu ulaaa`ika annahum mab`oosoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے

تفسیر
۵المطففین ۸۳:۵

لِيَوْمٍ عَظِيمٍ ٥

Li Yawmin `Azeem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

(یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں

تفسیر
۶المطففین ۸۳:۶

يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَٰلَمِينَ ٦

Yawma yaqoomun naasu li Rabbil `aalameen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے

تفسیر
۷المطففین ۸۳:۷

كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ الْفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍ ٧

Kallaaa inna kitaabal fujjaari lafee Sijjeen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں

تفسیر
۸المطففین ۸۳:۸

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سِجِّينٌ ٨

Wa maa adraaka maa Sijjeen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟

تفسیر
۹المطففین ۸۳:۹

كِتَٰبٌ مَّرْقُومٌ ٩

Kitaabum marqoom

اردومولانا فتح محمد جالندھری

ایک دفتر ہے لکھا ہوا

تفسیر
۱۰المطففین ۸۳:۱۰

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ١٠

Wailuny yawma`izil lil mukazzibeen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

تفسیر
۱۱المطففین ۸۳:۱۱

الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ ١١

Allazeena yukazziboona bi yawmid deen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

(یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں

تفسیر
۱۲المطففین ۸۳:۱۲

وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ ١٢

Wa maa yukazzibu biheee illaa kullu mu`tadin aseem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے

تفسیر
۱۳المطففین ۸۳:۱۳

إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ الْأَوَّلِينَ ١٣

Izaa tutlaa`alaihi aayaatunaa qaala asaateerul awwaleen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں

تفسیر
۱۴المطففین ۸۳:۱۴

كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ ١٤

Kallaa bal raana `alaa quloobihim maa kaanoo yaksiboon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے

تفسیر
۱۵المطففین ۸۳:۱۵

كَلَّآ إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ ١٥

Kallaaa innahum `ar Rabbihim yawma`izil lamah jooboon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے

تفسیر
۱۶المطففین ۸۳:۱۶

ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا۟ الْجَحِيمِ ١٦

Summa innahum lasaa lul jaheem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے

تفسیر
۱۷المطففین ۸۳:۱۷

ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا الَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ١٧

Summa yuqaalu haazal lazee kuntum bihee tukazziboon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے

تفسیر
۱۸المطففین ۸۳:۱۸

كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ الْأَبْرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ ١٨

Kallaaa inna kitaabal abraari lafee`Illiyyeen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں

تفسیر
۱۹المطففین ۸۳:۱۹

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ ١٩

Wa maaa adraaka maa `Illiyyoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟

تفسیر
۲۰المطففین ۸۳:۲۰

كِتَٰبٌ مَّرْقُومٌ ٢٠

Kitaabum marqoom

اردومولانا فتح محمد جالندھری

ایک دفتر ہے لکھا ہوا

تفسیر
۲۱المطففین ۸۳:۲۱

يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ ٢١

Yashhadu hul muqarra boon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں

تفسیر
۲۲المطففین ۸۳:۲۲

إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ ٢٢

Innal abraara lafee Na`eem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے

تفسیر
۲۳المطففین ۸۳:۲۳

عَلَى الْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ ٢٣

Alal araaa`iki yanzuroon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے

تفسیر
۲۴المطففین ۸۳:۲۴

تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ ٢٤

Ta`rifu fee wujoohihim nadratan na`eem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے

تفسیر
۲۵المطففین ۸۳:۲۵

يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ ٢٥

Yusqawna mir raheeqim makhtoom

اردومولانا فتح محمد جالندھری

ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی

تفسیر
۲۶المطففین ۸۳:۲۶

خِتَٰمُهُۥ مِسْكٌ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَٰفِسُونَ ٢٦

Khitaamuhoo misk; wa fee zaalika falyatanaafasil Mutanaafisoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں

تفسیر
۲۷المطففین ۸۳:۲۷

وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ ٢٧

Wa mizaajuhoo min Tasneem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی

تفسیر
۲۸المطففین ۸۳:۲۸

عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ ٢٨

Ainaiy yashrabu bihal muqarraboon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے

تفسیر
۲۹المطففین ۸۳:۲۹

إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا۟ كَانُوا۟ مِنَ الَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَضْحَكُونَ ٢٩

Innal lazeena ajramoo kaanoo minal lazeena aamanoo yadhakoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے

تفسیر
۳۰المطففین ۸۳:۳۰

وَإِذَا مَرُّوا۟ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ ٣٠

Wa izaa marroo bihim yataghaamazoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے

تفسیر
۳۱المطففین ۸۳:۳۱

وَإِذَا انقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمُ انقَلَبُوا۟ فَكِهِينَ ٣١

Wa izan qalabooo ilaaa ahlihimun qalaboo fakiheen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے

تفسیر
۳۲المطففین ۸۳:۳۲

وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ ٣٢

Wa izaa ra awhum qaalooo inna haaa`ulaaa`i ladaaal loon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں

تفسیر
۳۳المطففین ۸۳:۳۳

وَمَآ أُرْسِلُوا۟ عَلَيْهِمْ حَٰفِظِينَ ٣٣

Wa maaa ursiloo `alaihim haafizeen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے

تفسیر
۳۴المطففین ۸۳:۳۴

فَالْيَوْمَ الَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ ٣٤

Fal yawmal lazeena aamanoo minal kuffaari yadhakoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے

تفسیر
۳۵المطففین ۸۳:۳۵

عَلَى الْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ ٣٥

Alal araaa`iki yanzuroon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

(اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے

تفسیر
۳۶المطففین ۸۳:۳۶

هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ ٣٦

Hal suwwibal kuffaaru maa kaanoo yaf`aloon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا

تفسیر

سورۃ المطففین کا تعارف Surah Mutaffifin

آیات
۳۶
مقامِ نزول
مکہ
ترتیبِ نزول
۸۶
کلمات
۱۶۹
حروف
۷۴۴
پارہ
۳۰
صفحہ
۵۸۷
سورۃ المطففین میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المطففین میں ۳۶ آیات ہیں۔

سورۃ المطففین مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المطففین مکی ہے، یعنی ہجرت سے پہلے مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی۔

سورۃ المطففین قرآن کی کون سی سورت ہے؟

سورۃ المطففین قرآن مجید کی ۸۳ویں سورت ہے اور ترتیبِ نزول کے لحاظ سے ۸۶ویں ہے۔

Surah Mutaffifin kis para mein hai?

Surah Mutaffifin Quran ke para 30 mein hai aur mushaf ke safha 587 se shuru hoti hai.

Surah Al-Mutaffifin in English · सूरह अल-मुतफ़्फ़िफ़ीन · সূরা আল-মুতাফফিফীন · ગુજરાતી · मराठी · සිංහල

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ