قرآن دیسیQuran Desi
سُورَةُ الإنشقاق

سورۃ الانشقاق

Surah Inshiqaq
سورت ۸۴مکی۲۵ آیاتصفحہ ۵۸۹
مصحفتلاوت MP3اردو ترجمہ MP3تفسیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
۱الانشقاق ۸۴:۱

إِذَا السَّمَآءُ انشَقَّتْ ١

Izas samaaa`un shaqqat

اردومولانا فتح محمد جالندھری

جب آسمان پھٹ جائے گا

تفسیر
۲الانشقاق ۸۴:۲

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ٢

Wa azinat li Rabbihaa wa huqqat

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے

تفسیر
۳الانشقاق ۸۴:۳

وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ ٣

Wa izal ardu muddat

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی

تفسیر
۴الانشقاق ۸۴:۴

وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ ٤

Wa alqat maa feehaa wa takhallat

اردومولانا فتح محمد جالندھری

جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی

تفسیر
۵الانشقاق ۸۴:۵

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ٥

Wa azinat li Rabbihaa wa huqqat

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)

تفسیر
۶الانشقاق ۸۴:۶

يَٰٓأَيُّهَا الْإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَٰقِيهِ ٦

Yaaa ayyuhal insaanu innaka kaadihun ilaa Rabbika kad han famulaaqeeh

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا

تفسیر
۷الانشقاق ۸۴:۷

فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ ٧

Fa ammaa man ootiya kitaabahoo biyameenih

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا

تفسیر
۸الانشقاق ۸۴:۸

فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ٨

Fasawfa yuhaasabu hi saabai yaseeraa

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اس سے حساب آسان لیا جائے گا

تفسیر
۹الانشقاق ۸۴:۹

وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا ٩

Wa yanqalibu ilaaa ahlihee masrooraa

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا

تفسیر
۱۰الانشقاق ۸۴:۱۰

وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ ١٠

Wa ammaa man ootiya kitaabahoo waraaa`a zahrih

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا

تفسیر
۱۱الانشقاق ۸۴:۱۱

فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًا ١١

Fasawfa yad`oo subooraa

اردومولانا فتح محمد جالندھری

وہ موت کو پکارے گا

تفسیر
۱۲الانشقاق ۸۴:۱۲

وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا ١٢

Wa yaslaa sa`eeraa

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا

تفسیر
۱۳الانشقاق ۸۴:۱۳

إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا ١٣

Innahoo kaana feee ahlihee masrooraa

اردومولانا فتح محمد جالندھری

یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا

تفسیر
۱۴الانشقاق ۸۴:۱۴

إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ١٤

Innahoo zanna al lai yahoor

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا

تفسیر
۱۵الانشقاق ۸۴:۱۵

بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًا ١٥

Balaaa inna Rabbahoo kaana bihee baseeraa

اردومولانا فتح محمد جالندھری

ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا

تفسیر
۱۶الانشقاق ۸۴:۱۶

فَلَآ أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ١٦

Falaaa uqsimu bishshafaq

اردومولانا فتح محمد جالندھری

ہمیں شام کی سرخی کی قسم

تفسیر
۱۷الانشقاق ۸۴:۱۷

وَالَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ١٧

Wallaili wa maa wasaq

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی

تفسیر
۱۸الانشقاق ۸۴:۱۸

وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ ١٨

Walqamari izat tasaq

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور چاند کی جب کامل ہو جائے

تفسیر
۱۹الانشقاق ۸۴:۱۹

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ ١٩

Latarkabunna tabaqan `an tabaq

اردومولانا فتح محمد جالندھری

کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے

تفسیر
۲۰الانشقاق ۸۴:۲۰

فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ٢٠

Famaa lahum laa yu`minoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے

تفسیر
۲۱الانشقاق ۸۴:۲۱

وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ ٢١ ۩

Wa izaa quri`a `alaihimul Quraanu laa yasjudoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے

تفسیر
۲۲الانشقاق ۸۴:۲۲

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ ٢٢

Balil lazeena kafaroo yukazziboon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں

تفسیر
۲۳الانشقاق ۸۴:۲۳

وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ ٢٣

Wallaahu a`lamu bimaa yoo`oon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے

تفسیر
۲۴الانشقاق ۸۴:۲۴

فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ٢٤

Fabashshirhum bi`azaabin aleem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو

تفسیر
۲۵الانشقاق ۸۴:۲۵

إِلَّا الَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ الصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ ٢٥

Illal lazeena aamanoo wa `amilus saalihaati lahum ajrun ghairu mamnoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے

تفسیر

سورۃ الانشقاق کا تعارف Surah Inshiqaq

آیات
۲۵
مقامِ نزول
مکہ
ترتیبِ نزول
۸۳
کلمات
۱۰۷
حروف
۴۴۰
پارہ
۳۰
صفحہ
۵۸۹
سورۃ الانشقاق میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانشقاق میں ۲۵ آیات ہیں۔

سورۃ الانشقاق مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانشقاق مکی ہے، یعنی ہجرت سے پہلے مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی۔

سورۃ الانشقاق قرآن کی کون سی سورت ہے؟

سورۃ الانشقاق قرآن مجید کی ۸۴ویں سورت ہے اور ترتیبِ نزول کے لحاظ سے ۸۳ویں ہے۔

Surah Inshiqaq kis para mein hai?

Surah Inshiqaq Quran ke para 30 mein hai aur mushaf ke safha 589 se shuru hoti hai.

Surah Al-Inshiqaq in English · सूरह अल-इन्शिक़ाक़ · সূরা আল-ইনশিকাক · ગુજરાતી · मराठी · සිංහල

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ