قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۳۰ · صفحہ ۵۸۹

سورۃ المطففین، الانشقاق

المطففينالجزء ٣٠
عَلَى الْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ ٣٥ هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ ٣٦
سُورَةُ الإنشقاق
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
إِذَا السَّمَآءُ انشَقَّتْ ١ وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ٢ وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ ٣ وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ ٤ وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ٥ يَٰٓأَيُّهَا الْإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَٰقِيهِ ٦ فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ ٧ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ٨ وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا ٩ وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ ١٠ فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًا ١١ وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا ١٢ إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا ١٣ إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ١٤ بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًا ١٥ فَلَآ أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ١٦ وَالَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ١٧ وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ ١٨ لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ ١٩ فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ٢٠ وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ ٢١۩ بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ ٢٢ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ ٢٣ فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ٢٤ إِلَّا الَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ الصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ ٢٥
۵۸۹

صفحہ ۵۸۹ کا ترجمہ

المطففین ۸۳:۳۵

(اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے

المطففین ۸۳:۳۶

تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا

الانشقاق ۸۴:۱

جب آسمان پھٹ جائے گا

الانشقاق ۸۴:۲

اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے

الانشقاق ۸۴:۳

اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی

الانشقاق ۸۴:۴

جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی

الانشقاق ۸۴:۵

اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)

الانشقاق ۸۴:۶

اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا

الانشقاق ۸۴:۷

تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا

الانشقاق ۸۴:۸

اس سے حساب آسان لیا جائے گا

الانشقاق ۸۴:۹

اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا

الانشقاق ۸۴:۱۰

اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا

الانشقاق ۸۴:۱۱

وہ موت کو پکارے گا

الانشقاق ۸۴:۱۲

اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا

الانشقاق ۸۴:۱۳

یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا

الانشقاق ۸۴:۱۴

اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا

الانشقاق ۸۴:۱۵

ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا

الانشقاق ۸۴:۱۶

ہمیں شام کی سرخی کی قسم

الانشقاق ۸۴:۱۷

اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی

الانشقاق ۸۴:۱۸

اور چاند کی جب کامل ہو جائے

الانشقاق ۸۴:۱۹

کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے

الانشقاق ۸۴:۲۰

تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے

الانشقاق ۸۴:۲۱

اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے

الانشقاق ۸۴:۲۲

بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں

الانشقاق ۸۴:۲۳

اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے

الانشقاق ۸۴:۲۴

تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو

الانشقاق ۸۴:۲۵

ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ