قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۳۰ · صفحہ ۵۸۸

سورۃ المطففین

المطففينالجزء ٣٠
كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ الْفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍ ٧ وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سِجِّينٌ ٨ كِتَٰبٌ مَّرْقُومٌ ٩ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ١٠ الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ ١١ وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ ١٢ إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ الْأَوَّلِينَ ١٣ كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ ١٤ كَلَّآ إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ ١٥ ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا۟ الْجَحِيمِ ١٦ ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا الَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ١٧ كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ الْأَبْرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ ١٨ وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ ١٩ كِتَٰبٌ مَّرْقُومٌ ٢٠ يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ ٢١ إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ ٢٢ عَلَى الْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ ٢٣ تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ ٢٤ يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ ٢٥ خِتَٰمُهُۥ مِسْكٌ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَٰفِسُونَ ٢٦ وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ ٢٧ عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ ٢٨ إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا۟ كَانُوا۟ مِنَ الَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَضْحَكُونَ ٢٩ وَإِذَا مَرُّوا۟ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ ٣٠ وَإِذَا انقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمُ انقَلَبُوا۟ فَكِهِينَ ٣١ وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ ٣٢ وَمَآ أُرْسِلُوا۟ عَلَيْهِمْ حَٰفِظِينَ ٣٣ فَالْيَوْمَ الَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ ٣٤
۵۸۸

صفحہ ۵۸۸ کا ترجمہ

المطففین ۸۳:۷

سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں

المطففین ۸۳:۸

اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟

المطففین ۸۳:۹

ایک دفتر ہے لکھا ہوا

المطففین ۸۳:۱۰

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

المطففین ۸۳:۱۱

(یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں

المطففین ۸۳:۱۲

اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے

المطففین ۸۳:۱۳

جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں

المطففین ۸۳:۱۴

دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے

المطففین ۸۳:۱۵

بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے

المطففین ۸۳:۱۶

پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے

المطففین ۸۳:۱۷

پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے

المطففین ۸۳:۱۸

(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں

المطففین ۸۳:۱۹

اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟

المطففین ۸۳:۲۰

ایک دفتر ہے لکھا ہوا

المطففین ۸۳:۲۱

جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں

المطففین ۸۳:۲۲

بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے

المطففین ۸۳:۲۳

تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے

المطففین ۸۳:۲۴

تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے

المطففین ۸۳:۲۵

ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی

المطففین ۸۳:۲۶

جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں

المطففین ۸۳:۲۷

اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی

المطففین ۸۳:۲۸

وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے

المطففین ۸۳:۲۹

جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے

المطففین ۸۳:۳۰

اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے

المطففین ۸۳:۳۱

اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے

المطففین ۸۳:۳۲

اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں

المطففین ۸۳:۳۳

حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے

المطففین ۸۳:۳۴

تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ