قرآن دیسیQuran Desi
پارہ ۳۰ · صفحہ ۵۹۰

سورۃ البروج

البروجالجزء ٣٠
سُورَةُ البروج
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ ١ وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ ٢ وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ ٣ قُتِلَ أَصْحَٰبُ الْأُخْدُودِ ٤ النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ ٥ إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ ٦ وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ ٧ وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ ٨ الَّذِى لَهُۥ مُلْكُ السَّمَٰوَٰتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ ٩ إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا۟ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ ١٠ إِنَّ الَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ الصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ جَنَّٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَٰرُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ ١١ إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ ١٢ إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ ١٣ وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ ١٤ ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ ١٥ فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ ١٦ هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ ١٧ فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ ١٨ بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍ ١٩ وَاللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ ٢٠ بَلْ هُوَ قُرْءَانٌ مَّجِيدٌ ٢١ فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭ ٢٢
۵۹۰

صفحہ ۵۹۰ کا ترجمہ

البروج ۸۵:۱

آسمان کی قسم جس میں برج ہیں

البروج ۸۵:۲

اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے

البروج ۸۵:۳

اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی

البروج ۸۵:۴

کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے

البروج ۸۵:۵

(یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا

البروج ۸۵:۶

جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے

البروج ۸۵:۷

اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے

البروج ۸۵:۸

ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے

البروج ۸۵:۹

وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

البروج ۸۵:۱۰

جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا

البروج ۸۵:۱۱

(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے

البروج ۸۵:۱۲

بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے

البروج ۸۵:۱۳

وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا

البروج ۸۵:۱۴

اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے

البروج ۸۵:۱۵

عرش کا مالک بڑی شان والا

البروج ۸۵:۱۶

جو چاہتا ہے کر دیتا ہے

البروج ۸۵:۱۷

بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے

البروج ۸۵:۱۸

(یعنی) فرعون اور ثمود کا

البروج ۸۵:۱۹

لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں

البروج ۸۵:۲۰

اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے

البروج ۸۵:۲۱

(یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے

البروج ۸۵:۲۲

لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ