سُورَةُ الإنشقاق
سورۃ الانشقاق
Surah Inshiqaq
تفسیر بیان القرآن · Tafseer Bayan ul Quran
- ۱ جب آسمان پھٹ جائے گا
- ۲ اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
- ۳ اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
- ۴ جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو…
- ۵ اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے…
- ۶ اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے…
- ۷ تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
- ۸ اس سے حساب آسان لیا جائے گا
- ۹ اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
- ۱۰ اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
- ۱۱ وہ موت کو پکارے گا
- ۱۲ اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
- ۱۳ یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
- ۱۴ اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
- ۱۵ ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
- ۱۶ ہمیں شام کی سرخی کی قسم
- ۱۷ اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
- ۱۸ اور چاند کی جب کامل ہو جائے
- ۱۹ کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
- ۲۰ تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
- ۲۱ اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
- ۲۲ بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
- ۲۳ اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
- ۲۴ تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
- ۲۵ ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے