إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ١٤
Innahoo zanna al lai yahoor
ترجمہ (جالندھری)
اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّن يَحُور﴾ يرجعَ إلى الله، والظنُّ هنا على بابه بمعنى الحُسبان.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا.۱
حواشی
(1) یہ اس کے خوش ہونے کی علت ہے۔
یعنی آخرت پر اس کا عقیدہ ہی نہیں تھا ۔
حور کےمعنی ہیں، لوٹنا۔
جس طرح نبی (صلى الله عليه وسلم) کی دعا ہے اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْحَورِ بَعْدَ الْكَورِ(صحيح مسلم، الحج، باب ما يقول إذا ركب إلى سفر الحج وغيره، ترمذي، ابن ماجه ) مسلم میں بعد الكون ہے۔
مطلب ہے، اس بات سے میں پناہ مانگتا ہوں کہ ایمان کے بعد کفر، اطاعت کے بعد معصیت یاخیر کے بعد شر کی طرف لوٹوں۔