قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الانشقاق

سورۃ الانشقاق آیت ۸ کی تفسیر

Surah Inshiqaq Ayat 8 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ٨

Fasawfa yuhaasabu hi saabai yaseeraa

ترجمہ (جالندھری)

اس سے حساب آسان لیا جائے گا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴾ سهلًا بلا مناقشة.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.۱

حواشی

  1. (1) آسان حساب یہ ہے کہ مومن کا اعمال نامہ پیش ہوگا۔
    اس کی غلطیاں بھی اس کے سامنے لائی جائیں گی، پھر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور فضل وکرم سے انہیں معاف فرما دے گا۔
    حضرت عائشہ (رضی الله عنها) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”جس کا حساب لیا گیا وہ ہلاک ہوگیا“۔
    میں نے کہا اے اللہ کے رسول! اللہ مجھے آپ پر قربان کرے کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا، جس کے دائیں ہاتھ میں نامہ اعمال دیا گیا، اس کا حساب آسان ہوگا۔
    مطلب حضرت عائشہ (رضی الله عنها) کا یہ تھا کہ اس آیت کی رو سے حساب تو مومن کا بھی ہوگا لیکن وہ ہلاکت سےدوچار نہیں ہوگا۔
    آپ (صلى الله عليه وسلم) نے وضاحت فرمائی ”
    یہ تو پیشی ہے“۔
    یعنی مومن کے ساتھ معاملہ حساب کا نہیں ہوگا، ایک سرسری سی پیشی ہوگی مومن رب کے سامنے پیش کیے جائیں گے، جس کا مناقشہ ہوا یعنی پوچھ گچھ ہوئی وہ مارا گیا۔
    ( صحيح البخاري، تفسير سورة انشقاق ) ایک اور روایت میں حضرت عائشہ (رضی الله عنها) فرماتی ہیں۔
    نبی (صلى الله عليه وسلم) اپنی بعض نماز میں یہ دعا پڑھتے تھے۔
    ”
    اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا“ (اے اللہ میرا حساب آسان فرمانا) نماز سے فراغت کے بعد میں نے پوچھا، حسابا یسیرا ”آسان حساب“ کا کیا مطلب ہے ؟ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، اللہ تعالیٰ اس کا اعمال نامہ دیکھے گا اور پھر اسے معاف فرما دے گا۔۔۔
    ( مسند احمد،6 / 48 ) ۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ