Innaa arsalnaaa ilaikum rasoolan shahidan `alikum kamaaa arsalnaaa ilaa Fir`awna Rasoolna
ترجمہ (جالندھری)
(اے اہل مکہ) جس طرح ہم نے فرعون کے پاس (موسیٰ کو) پیغمبر (بنا کر) بھیجا تھا (اسی طرح) تمہارے پاس بھی (محمدﷺ) رسول بھیجے ہیں جو تمہارے مقابلے میں گواہ ہوں گے
تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ
بلاشبہ ہم نے بھیجا ہے تمھاری طرف ایک رسول شہادت دینے والا تم پر جیسے بھیجا تھا ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول (15) پس نافرمانی کی فرعون نے اس رسول کی تو پکڑ لیا ہم نے اسے پکڑنا نہایت سخت (16)
[16,15] اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس نبئ امی و عربی (ﷺ) کے بھیجے جانے پر...
جو خوشخبری دینے والا، تنبیہ کرنے والا اور امت پر ان کے اعمال کے ذریعے سے گواہ ہے ...
اللہ تعالیٰ کی حمد و ستائش کرو، اس کا شکر ادا کرو اور اس نعمت جلیلہ کا اعتراف کرو۔
اپنے رسول کا انکار کرنے اور اس کی نافرمانی کرنے سے بچو ایسا نہ ہو کہ تم فرعون کی مانند ہو جاؤ ، جب اللہ تعالیٰ نے موسیٰu کو اس کی طرف مبعوث فرمایا تو حضرت موسیٰ uنے اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دی اور اسے توحید کا حکم دیا مگر اس نے حضرت موسیٰ کی تصدیق نہ کی بلکہ اس کے برعکس اس نے آپ کی۔
نافرمانی کی پس اللہ تعالیٰ نے اس کو بڑے وبال، یعنی انتہائی شدت کے ساتھ پکڑ لیا۔