قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ الرحمٰن

سورۃ الرحمٰن آیت ۱۸ کی تفسیر

Surah Rahman Ayat 18 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ١٨

Fabi ayyi aalaaa`i Rabbikumaa tukazzibaan

ترجمہ (جالندھری)

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

(وہی) رب ہے دونوں مشرقوں کا اور رب ہے دونوں مغربوں کا (17) پس (کون) کون سی نعمتوں کو اپنے رب کی، تم دونوں جھٹلاؤ گے؟ (18)

[17، 18] یعنی اللہ تعالیٰ ہر اس چیز کا رب ہے جس پر سورج، چاند اور روشن ستارے طلوع اور غروب ہوتے ہیں اور وہ سب کچھ جس کے اندر چاند سورج ہیں تو وہ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت اور اس کے دست تدبیر کے تحت ہیں ۔
اللہ تعالیٰ نے یہاں مشرق اور مغرب کو سورج کے گرمیوں اور سردیوں کے مقاماتِ طلوع و غروب ہونے کے اعتبار سے تثنیہ ذکر کیا ہے۔
واللہ أعلم.

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ