قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ الرحمٰن

سورۃ الرحمٰن آیت ۳۶ کی تفسیر

Surah Rahman Ayat 36 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٣٦

Fabi ayyi aalaaa`i Rabbikumaa tukazzibaan

ترجمہ (جالندھری)

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

چھوڑا جائے گا تم پر دونوں شعلہ ٔ آتش اور دھواں پس نہیں بچ سکو گے تم دونوں (عذاب سے)(35) پس (کون) کون سی نعمتوں کو اپنے رب کی، تم دونوں جھٹلاؤ گے؟ (36)

[35، 36] یعنی تم پر آگ کے صاف شعلے چھوڑے جائیں گے۔
﴿وَ نُحَاسٌ﴾ ’’اور دھواں۔‘‘ اور یہ ایسے شعلے ہوں گے کہ ان میں دھواں ملا ہوا ہوگا۔معنیٰ یہ ہے کہ یہ دونوں قبیح چیزیں تم پر چھوڑی جائیں گی جو تمھیں گھیر لیں گی، پس تم خود مدد کر سکو گے نہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اور تمھاری مدد کر سکے گا۔
چونکہ اپنے بندوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی تخویف، اس کی طرف سے ان کے لیے ایک نعمت اور ایک کوڑا ہے جو انھیں بلند ترین مقاصد اور بہترین مواہب کے حصول کے لیے رواں دواں رکھتا ہے۔
اس لیے اپنے احسان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:﴿ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴾ ’’ پھر (اے جن و انس!) تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟‘‘

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ