قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ طٰہٰ

سورۃ طٰہٰ آیت ۹۸ کی تفسیر

Surah Taha Ayat 98 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
إِنَّمَآ إِلَٰهُكُمُ اللَّهُ الَّذِى لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ وَسِعَ كُلَّ شَىْءٍ عِلْمًا ٩٨

Innamaaa ilaahukkumul laahul lazee laa ilaaha illaa Hoo; wasi`a kulla shai`in ilmaa

ترجمہ (جالندھری)

تمہارا معبود خدا ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کا علم ہر چیز پر محیط ہے

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

یقینا تمھارا معبود تو وہ اللہ ہے کہ نہیں کوئی اور معبود سوائے اس کے، گھیر رکھا ہے اس نے ہر چیز کو ازروئے علم کے (98)

[98] یعنی اللہ کریم کے سوا کوئی معبود نہیں ، صرف اسی کے ساتھ محبت کی جائے، اسی پر امیدیں رکھی جائیں ، اسی سے ڈرا جائے اور اسی کو پکارا جائے۔
وہی کامل ہستی ہے جو اسماء حسنیٰ اور اوصاف عالیہ کی مالک ہے۔
اس کے علم نے تمام اشیاء کا احاطہ کر رکھا ہے۔
وہ ایسی ہستی ہے کہ بندوں پر جتنی بھی نعمتیں ہیں صرف اسی کی عطا کردہ ہیں ۔
صرف وہی ہے جو تمام تکالیف کو دور کرتا ہے۔
اس کے سوا کوئی الٰہ اور اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ