قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ یٰسٓ

سورۃ یٰسٓ آیت ۷۶ کی تفسیر

Surah Yasin Ayat 76 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
فَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ ٧٦

Falaa yahzunka qawluhum; innaa na`lamu maa yusirroona wa maa yu`linoon

ترجمہ (جالندھری)

تو ان کی باتیں تمہیں غمناک نہ کردیں۔ یہ جو کچھ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

پس نہ غم میں ڈالیں آپ کو ان کی باتیں، بلاشبہ ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں (76)

[76] اے رسول! جھٹلانے والوں کی باتیں آپ کو غم زدہ نہ کریں یہاں ’’باتوں‘‘ سے مراد وہ باتیں ہے جن پر سیاق آیت دلالت کرتا ہے، یعنی ہر وہ بات جو رسول اور اس کی لائی ہوئی کتاب میں عیب لگاتی ہو۔
یعنی آپ کا دل ان کے غم میں مشغول نہ ہو ﴿اِنَّا نَعۡلَمُ مَا يُسِرُّوۡنَ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ ﴾ ’’یہ جو کچھ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں ہم سب جانتے ہیں۔‘‘ اس لیے ہم ان کو اپنے علم کے مطابق جزاوسزا دیں گے۔
ان کی باتیں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔

ان آیات کریمہ میں، منکرین قیامت کے شبہات اور ان کے مکمل، بہترین اور واضح جواب کا ذکر کیا گیا ہے۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ