قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ الزمر

سورۃ الزمر آیت ۴۰ کی تفسیر

Surah Zumar Ayat 40 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيمٌ ٤٠

Mai yaateehi `azaabuny yukhzeehi wa yahillu `alaihi `azaabum muqeem

ترجمہ (جالندھری)

کہ کس پر عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کرے گا۔ اور کس پر ہمیشہ کا عذاب نازل ہوتا ہے

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

کہہ دیجیے:اے میری قوم! عمل کرو تم اپنی جگہ پر، بے شک میں (بھی) عمل کرنے والا ہوں، پس عنقریب تم جان لوگے(39) کون ہے کہ آتا ہے اس کےپاس عذاب جو رسوا کر دے اس کواور اترتا ہے اس پرعذاب ہمیشہ دائمی رہنے والا (40)

[39، 40]﴿قُلۡ ﴾ ’’(اے رسول! ان سے) کہہ دیجیے: ﴿يٰقَوۡمِ اعۡمَلُوۡا عَلٰى مَكَانَتِكُمۡ ﴾ ’’اے میری قوم! تم اپنی جگہ عمل کیے جاؤ‘‘ یعنی تم اسی حالت میں عمل کرتے رہو جس پر تم اپنے لیے راضی ہو، یعنی ان ہستیوں کی عبادت کرتے رہو جو عبادت کی مستحق نہیں ہیں نہ انھیں کسی چیز کا کوئی اختیار ہے۔
﴿اِنِّيۡ عَامِلٌ ﴾ اور میں تمھیں اکیلے اللہ تعالیٰ کے لیے دین کو خالص کرنے کی دعوت دیتا رہوں گا۔
﴿فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ﴾ ’’تمھیں عنقریب معلوم ہو جائے گا‘‘ کہ کس کا انجام اچھا ہے۔
﴿مَنۡ يَّاۡتِيۡهِ عَذَابٌ يُّخۡزِيۡهِ ﴾ ’’اور کس پر ایسا عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کرے گا؟‘‘ یعنی دنیا میں ﴿وَيَحِلُّ عَلَيۡهِ ﴾ ’’اور نازل ہوگا اس پر‘‘ یعنی آخرت میں ﴿عَذَابٌ مُّقِيۡمٌ ﴾ ’’ہمیشہ کا عذاب۔‘‘آخرت میں اس کو ہمیشہ قائم رہنے والے عذاب میں ڈالا جائے گا، یہ عذاب اس سے ہٹایا جائے گا نہ ختم ہو گا۔
یہ مشرکین کے لیے سخت تہدید ہے۔
انھیں بھی معلوم ہے کہ وہ دائمی عذاب کے مستحق ہیں، مگر ظلم اور عناد ان کے اور ان کے ایمان کے درمیان حائل ہوگیا ہے ۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ