قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ عبس

سورۃ عبس آیت ۳۷ کی تفسیر

Surah Abasa Ayat 37 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ ٣٧

Likul limri-im-minuhm yaumaa-izin shaa nuy-yughneeh

ترجمہ (جالندھری)

ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ﴾ أي: حالٌ ﴿يُغْنِيه﴾ يَشْغَلُه عن الاهتمام بشأنِ غيره.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی.۱

حواشی

  1. (1) یا اپنے اقربا اور احباب سے بے نیاز اور بے پروا کر دے گا۔
    حدیث میں آتا ہے ۔
    نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا کہ سب لوگ میدان محشر میں ننگے بدن، ننگے پیر، پیدل اور غیر مختون ہوں گے۔
    حضرت عائشہ (رضی الله عنها) نے پوچھا، اس طرح شرم گاہوں پر نظر نہیں پڑے گی ؟ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے اس کے جواب میں یہی آیت تلاوت فرمائی۔
    یعنی لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ ( الترمذي تفسير سورة عبس، النسائي، كتاب الجنائز، باب البعث) اس کی وجہ بعض کے نزدیک یہ ہے کہ انسان اپنے گھر والوں سے اس لئےبھاگے گا تاکہ وہ اس کی وہ تکلیف اور شدت نہ دیکھیں جس میں وہ مبتلا ہوگا۔
    بعض کہتے ہیں، اس لئے کہ انہیں علم ہوگا کہ وہ کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتے اور ان کے کچھ کام نہیں آسکتے۔
    (فتح القدیر ) ۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ