سُورَةُ عبس
سورۃ عبس
Surah Abasa
تفسیر بیان القرآن · Tafseer Bayan ul Quran
- ۱ (محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے
- ۲ کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا
- ۳ اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا
- ۴ یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا
- ۵ جو پروا نہیں کرتا
- ۶ اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو
- ۷ حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں
- ۸ اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا
- ۹ اور (خدا سے) ڈرتا ہے
- ۱۰ اس سے تم بےرخی کرتے ہو
- ۱۱ دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے
- ۱۲ پس جو چاہے اسے یاد رکھے
- ۱۳ قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)
- ۱۴ جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں
- ۱۵ لکھنے والوں کے ہاتھوں میں
- ۱۶ جو سردار اور نیکو کار ہیں
- ۱۷ انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے
- ۱۸ اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟
- ۱۹ نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا
- ۲۰ پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا
- ۲۱ پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا
- ۲۲ پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا
- ۲۳ کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ…
- ۲۴ تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے
- ۲۵ بے شک ہم ہی نے پانی برسایا
- ۲۶ پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا
- ۲۷ پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا
- ۲۸ اور انگور اور ترکاری
- ۲۹ اور زیتون اور کھجوریں
- ۳۰ اور گھنے گھنے باغ
- ۳۱ اور میوے اور چارا
- ۳۲ (یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا
- ۳۳ تو جب (قیامت کا) غل مچے گا
- ۳۴ اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا
- ۳۵ اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے
- ۳۶ اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے
- ۳۷ ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے…
- ۳۸ اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے
- ۳۹ خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)
- ۴۰ اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی
- ۴۱ (اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی
- ۴۲ یہ کفار بدکردار ہیں