سُورَةُ التكوير
سورۃ التکویر
Surah Takwir
تفسیر بیان القرآن · Tafseer Bayan ul Quran
- ۱ جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
- ۲ جب تارے بےنور ہو جائیں گے
- ۳ اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
- ۴ اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی
- ۵ اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے
- ۶ اور جب دریا آگ ہو جائیں گے
- ۷ اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی
- ۸ اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا
- ۹ کہ وہ کس گناہ پرماری گئی
- ۱۰ اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
- ۱۱ اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی
- ۱۲ اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی
- ۱۳ اور بہشت جب قریب لائی جائے گی
- ۱۴ تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
- ۱۵ ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں
- ۱۶ (اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں
- ۱۷ اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
- ۱۸ اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے
- ۱۹ کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے
- ۲۰ جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے
- ۲۱ سردار (اور) امانت دار ہے
- ۲۲ اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں
- ۲۳ بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
- ۲۴ اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں
- ۲۵ اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں
- ۲۶ پھر تم کدھر جا رہے ہو
- ۲۷ یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے
- ۲۸ (یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے
- ۲۹ اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے