سُورَةُ النازعات
سورۃ النازعات
Surah Naziat
تفسیر بیان القرآن · Tafseer Bayan ul Quran
- ۱ ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں
- ۲ اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں
- ۳ اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں
- ۴ پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں
- ۵ پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں
- ۶ (کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمین کو بھونچال آئے گا
- ۷ پھر اس کے پیچھے اور (بھونچال) آئے گا
- ۸ اس دن (لوگوں) کے دل خائف ہو رہے ہوں گے
- ۹ اور آنکھیں جھکی ہوئی
- ۱۰ (کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹ جائیں گے
- ۱۱ بھلا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کئے جائیں گے)
- ۱۲ کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو (موجب) زیاں ہے
- ۱۳ وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی
- ۱۴ اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے
- ۱۵ بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے
- ۱۶ جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا
- ۱۷ (اور حکم دیا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے
- ۱۸ اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟
- ۱۹ اور میں تجھے تیرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو
- ۲۰ غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی
- ۲۱ مگر اس نے جھٹلایا اور نہ مانا
- ۲۲ پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا
- ۲۳ اور (لوگوں کو) اکٹھا کیا اور پکارا
- ۲۴ کہنے لگا کہ تمہارا سب سے بڑا مالک میں ہوں
- ۲۵ تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا
- ۲۶ جو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کے لیے اس (قصے) میں عبرت ہے
- ۲۷ بھلا تمہارا بنانا آسان ہے یا آسمان کا؟ اسی نے اس کو بنایا
- ۲۸ اس کی چھت کو اونچا کیا اور پھر اسے برابر کر دیا
- ۲۹ اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی
- ۳۰ اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا
- ۳۱ اسی نے اس میں سے اس کا پانی نکالا اور چارا اگایا
- ۳۲ اور اس پر پہاڑوں کابوجھ رکھ دیا
- ۳۳ یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے (کیا)
- ۳۴ تو جب بڑی آفت آئے گی
- ۳۵ اس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا
- ۳۶ اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی
- ۳۷ تو جس نے سرکشی کی
- ۳۸ اور دنیا کی زندگی کو مقدم سمجھا
- ۳۹ اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے
- ۴۰ اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا…
- ۴۱ اس کا ٹھکانہ بہشت ہے
- ۴۲ (اے پیغمبر، لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب…
- ۴۳ سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو
- ۴۴ اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو (معلوم ہے)
- ۴۵ جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو
- ۴۶ جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا (دنیا میں صرف)…