إِذْ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى ١٦
Iz nadaahu rabbuhu bil waadil-muqad dasi tuwa
ترجمہ (جالندھری)
جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى﴾ والوادي المقدَّس: وادٍ بسيناء.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا.۱
حواشی
(1) یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) مدین سے واپس آگ کی تلاش میں کوہ طور پر پہنچ گئے تھے تو وہاں ایک درخت کی اوٹ سے اللہ تعالیٰ نےموسیٰ (عليه السلام) سے کلام فرمایا، جیسا کہ اس کی تفصیل سورۂ طہ کے آغاز میں گزری طُوَى اسی جگہ کا نام ہے، ہم کلامی کا مطلب نبوت ورسالت سےنوازنا ہے۔
یعنی موسیٰ (عليه السلام) آگ لینے گئے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں رسالت عطا فرما دی۔