فَإِذَا هُم بِالسَّاهِرَةِ ١٤
Faizaa hum biss saahirah
ترجمہ (جالندھری)
اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
فإذا نُفخت ﴿فَإِذَا هُم﴾ كلُّ الخلائق ﴿بِالسَّاهِرَة﴾ بوجهِ الأرض أحياءً بعدما كانوا ببطنها أمواتًا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے.۱
حواشی
(1) سَاهِرَةٌ سےمراد زمین کی سطح یعنی میدان ہے۔
سطح زمین کو سَاهِرَةٌ اس لئےکہا گیا ہے کہ تمام جانداروں کا سونا اور بیدار ہونا، اسی زمین پر ہوتا ہے، بعض کہتے ہیں کہ چٹیل میدانوں اور صحراوں میں خوف کی وجہ سےانسان کی نیند اڑ جاتی ہےاور وہاں بیدار رہتاہے، اس لئے سَاهِرَةٌ کہا جاتا ہے۔
( فتح القدیر ) بہرحال یہ قیامت کی منظر کشی ہے کہ ایک ہی نفخے سے سب لوگ ایک میدان میں جمع ہو جائیں گے۔