وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ ٣٠
Wal arda b`ada zaalika dahaaha
ترجمہ (جالندھری)
اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَالأَرْضَ بَعْدَ ذَلِكَ﴾ أي: بعد خلقِ السماء ﴿دَحَاهَا﴾ بسطها للسُّكنى مكوّرةً.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اس کے بعد زمین کو (ہموار) بچھا دیا.۱
حواشی
(1) یہ حم السجدۃ:9 میں گزر چکا ہے کہ خَلَقَ ( پیدائش ) اور چیز ہے اور دَحَى( ہموار کرنا ) اور چیز ہے۔
زمین کی تخلیق آسمان سے پہلی ہوئی لیکن اس کو ہموار آسمان کی پیدائش کے بعد کیا گیا ہےاور یہاں اسی حقیقت کا بیان ہے۔
اور ہموار کرنے یا پھیلانے کا مطلب ہے کہ زمین کو رہائش کےقابل بنانے کے لئے جن جن چیزوں کی ضرورت ہے اللہ نے ان کا اہتمام فرمایا، مثلاً زمین سے پانی نکالا، اس میں چارہ اور خوراک پیدا کی، پہاڑوں کو میخوں کی طرح مضبوط گاڑ دیا تاکہ زمین نہ ہلے۔
جیسا کہ یہاں بھی آگے یہی بیان ہے۔