Wallazee qaala liwaali daihi uffil lakumaaa ata`idanineee an ukhraja wa qad khalatil quroonu min qablee wa humaa yastagheesaanil laaha wailaka aamin inna wa`dal laahi haqq, fa yaqoolu maa haazaaa illaaa asaateerul awwaleen
ترجمہ (جالندھری)
اور جس شخص نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ اُف اُف! تم مجھے یہ بتاتے ہو کہ میں (زمین سے) نکالا جاؤں گا حالانکہ بہت سے لوگ مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں۔ اور وہ دونوں خدا کی جناب میں فریاد کرتے (ہوئے کہتے) تھے کہ کم بخت ایمان لا۔ خدا کا وعدہ تو سچا ہے۔ تو کہنے لگا یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ونزلَ في كافرٍ عاقٍّ لوالديه: ﴿وَالَّذِي قَالَ لِوَالِدَيْهِ﴾ إذ دَعَوَاهُ للإيمان بالله، والإقرارِ بالبعث: ﴿أُفٍّ لَّكُمَا﴾ وهي كلمةُ كراهيةٍ ﴿أَتَعِدَانِنِي أَنْ أُخْرَجَ﴾ من قبري بعد الموتِ ﴿وَقَدْ خَلَتْ﴾ مضت ﴿الْقُرُونُ مِن قَبْلِي﴾ فلم يُبعث منهم أحدٌ؟ ﴿وَهُمَا يَسْتَغِيثَانِ﴾ يستصرِخان ﴿اللَّهَ﴾ عليه، ويقولان له: ﴿وَيْلَكَ﴾، وهو دعاءٌ عليه بالويل.
والمراد به: الحثُّ على الإيمان ﴿آمِنْ﴾ بالبعثِ ﴿إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَيَقُولُ مَا هَذَا﴾ القولُ ﴿إِلاَّ أَسَاطِيرُ﴾ أباطيلُ ﴿الأَوَّلِين﴾ التي كتَبوها.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جس نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ تم سے میں تنگ آگیا۱ ، تم مجھ سے یہی کہتے رہو گے کہ میں مرنے کے بعد پھر زنده کیا جاؤں گا مجھ سے پہلے بھی امتیں گزر چکی ہیں<br>۲، وه دونوں جناب باری میں فریادیں کرتے ہیں اور کہتے ہیں تجھے خرابی ہو تو ایمان لے آ، بیشک اللہ کا وعده حق ہے، وه جواب دیتا ہے کہ یہ تو صرف اگلوں کے افسانے ہیں.<br>۳
حواشی
(1) مذکورہ آیت میں سعادت مند اولاد کا تذکرہ تھا، جو ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک بھی کرتی ہے اور ان کے حق میں دعائے خیر بھی۔ اب اس کے مقابلے میں بدبخت اور نافرمان او لاد کا ذکر کیا جا رہا ہے جو ماں باپ کے ساتھ گستاخی سے پیش آتی ہے۔ أُفٍّ لَكُمَا افسوس ہے تم پر ، اف کا کلمہ، ناگواری کے اظہار کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یعنی نافرمان اولاد، باپ کی ناصحانہ باتوں پر یا دعوت ایمان وعمل صالح پر ناگواری اور شدت غیظ کا اظہار کرتی ہے جس کی اولاد کو قطعاً اجازت نہیں ہے۔ یہ آیت عام ہے، ہر نافرمان اولاد اس کی مصداق ہے۔(2) مطلب ہے کہ وہ تودوبارہ زندہ ہو کر دنیا میں نہیں آئے۔ حالانکہ دوبارہ زندہ ہونے کا مطلب قیامت والے دن زندہ ہونا ہے جس کے بعد حساب ہوگا۔
(3) ماں باپ مسلمان ہوں اور اولاد کافر، تو وہاں اولاد اور والدین کے درمیان اسی طرح تکرار اور بحث ہوتی ہے جس کا ایک نمونہ اس آیت میں ذکر کیا گیا ہے۔