wa law dukhilat `alaihim min aqtaarihaa summa su`ilul fitnata la aatawhaa wa maa talabbasoo bihaaa illaa yaseeraa
ترجمہ (جالندھری)
اور اگر (فوجیں) اطراف مدینہ سے ان پر آ داخل ہوں پھر اُن سے خانہ جنگی کے لئے کہا جائے تو (فوراً) کرنے لگیں اور اس کے لئے بہت ہی کم توقف کریں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَوْ دُخِلَتْ عَلَيْهِم﴾ أي: المدينةُ ﴿مِّنْ أَقْطَارِهَا﴾ نواحيها، المعنى: لو دخلَ الأحزابُ المدينةَ من جوانبِها ﴿ثُمَّ سُئِلُوا الْفِتْنَةَ﴾ الردَّةَ إلى الكفرِ، ومقاتلةَ المسلمين ﴿لآتَوْهَا﴾ أي: لأعطَوها السائلين ﴿وَمَا تَلَبَّثُوا بِهَا﴾ أي: ما احتبَسُوا عن الفتنةِ ﴿إِلاَّ يَسِيرًا﴾ ولأسرَعوا الإجابةَ إلى الشركِ طيِّبةً به أنفسُهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اگر مدینے کے اطراف سے ان پر (لشکر) داخل کیے جاتے پھر ان سے فتنہ طلب کیا جاتا تو یہ ضرور اسے برپا کر دیتے اور نہ لڑتے مگر تھوڑی مدت.۱
حواشی
(1) یعنی مدینے یا ان کے گھروں میں چاروں طرف سے دشمن داخل ہو جائیں اور ان سے مطالبہ کریں کہ تم کفر وشرک کی طرف دوبارہ واپس آجاؤ، تو یہ ذرا توقف نہ کریں گے اور اس وقت گھروں کے غیر محفوظ ہونے کا عذر بھی نہیں کریں گے بلکہ فوراً مطالبۂ شرک کے سامنے جھک جائیں۔
مطلب یہ ہے کہ کفر وشرک ان کو مرغوب ہے اور اس کی طرف یہ لپکتے ہیں۔