Ashihhatan `alaikum faizaa jaaa`al khawfu ra aytahum yanzuroona ilaika tadooru a`yunuhum kallazee yughshaa `alaihi minal mawti fa izaa zahabal khawfu salqookum bi alsinatin hidaadin ashibbatan `alal khayr; ulaaa`ika lam yu`minoo fa ahbatal laahu a`maalahum; wa kaana zaalika `alal laahi yaseeraa
ترجمہ (جالندھری)
(یہ اس لئے کہ) تمہارے بارے میں بخل کرتے ہیں۔ پھر جب ڈر (کا وقت) آئے تو تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں (اور) اُن کی آنکھیں (اسی طرح) پھر رہی ہیں جیسے کسی کو موت سے غشی آرہی ہو۔ پھر جب خوف جاتا رہے تو تیز زبانوں کے ساتھ تمہارے بارے میں زبان درازی کریں اور مال میں بخل کریں۔ یہ لوگ (حقیقت میں) ایمان لائے ہی نہ تھے تو خدا نے ان کے اعمال برباد کر دیئے۔ اور یہ خدا کو آسان تھا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَشِحَّةً عَلَيْكُمْ فَإِذَا﴾ بُخلاءَ بالنفقةِ في سبيلِ الله ﴿فَإِذَا جَاء الْخَوْفُ رَأَيْتَهُمْ يَنظُرُونَ إِلَيْكَ﴾ في تلك الحالةِ ﴿تَدُورُ أَعْيُنُهُمْ﴾ في الرؤوس؛ من الخوفِ والجُبنِ ﴿كَالَّذِي يُغْشَى عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ﴾ لأنَّ من قَرُبَ من الموت، وغشيَه أسبابُه، يذهبُ عقلُه، ويشخصُ بصرُه فلا يَطرفُ ﴿فَإِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوكُم﴾ آذَوكم ﴿بِأَلْسِنَةٍ حِدَادٍ﴾ سليطةٍ ﴿أَشِحَّةً عَلَى الْخَيْرِ﴾ أي: عند الغنيمةِ يُشاحُّون المؤمنين، ويقولون: أعطُونا؛ فإنَّا شهِدْنا معكم القتالَ، فلستُم أحقَّ بالغنيمة منَّا، وعند البأسِ هم أجبنُ قومٍ ﴿أُوْلَئِكَ لَمْ يُؤْمِنُوا﴾ صِدْقًا ﴿فَأَحْبَطَ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ﴾ أبطلَ جهادَهم؛ لنفاقهم ﴿وَكَانَ ذَلِكَ﴾ أي: الإحباطُ ﴿عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا﴾ هيِّنًا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تمہاری مدد میں (پورے) بخیل ہیں۱ ، پھر جب خوف ودہشت کا موقعہ آجائے تو آپ انہیں دیکھیں گے کہ آپ کی طرف نظریں جما دیتے ہیں اور ان کی انکھیں اس طرح گھومتی ہیں جیسے اس شخص کی جس پر موت کی غشی طاری ہو
۲۔ پھر جب خوف جاتا رہتا ہے تو تم پر اپنی تیز زبانوں سے بڑی باتیں بناتے ہیں
۳ مال کے بڑے ہی حریص ہیں
۴، یہ ایمان ﻻئے ہی نہیں ہیں
۵ اللہ تعالیٰ نے ان کے تمام اعمال نابود کر دیئے ہیں
۶، اور اللہ تعالیٰ پر یہ بہت ہی آسان ہے.
۷
حواشی
(1) یعنی تمہارے ساتھ خندق کھود کر تم سے تعاون کرنے میں یا اللہ کی راہ میں خرچ کرنے میں یا تمہارے ساتھ مل کرلڑنے میں بخیل ہیں۔(2) یہ ان کی بزدلی اور پست ہمتی کی کیفیت کا بیان ہے۔
(3) یعنی اپنی شجاعت ومردانگی کی بابت ڈینگیں مارتے ہیں، جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں، یا غنیمت کی تقسیم کے وقت اپنی زبان کی تیزی وطراری سے لوگوں کو متاثر کرکے زیادہ سے زیادہ مال حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حضرت قتادہ (رضي الله عنه) فرماتے ہیں، غنیمت کی تقسیم کے وقت یہ سب سے زیادہ بخیل اور سب سے زیادہ برا حصہ لینے والے اور لڑائی کے وقت سب سے زیادہ بزدل اور ساتھیوں کو بےیارو مددگار چھوڑ کر بھاگ جانے والے ہیں۔
(4) یادوسرا مفہوم ہے کہ خیر کا جذبہ بھی ان کےاندر نہیں ہے۔ یعنی مذکورہ خرابیوں اور کوتاہیوں کے ساتھ خیر اور بھلائی سے بھی وہ محروم ہیں۔
(5) یعنی دل سے، بلکہ یہ منافق ہیں، کیوں کہ ان کے دل کفر وعناد سے بھرے ہوئے ہیں۔
(6) اس لئے کہ وہ مشرک اور کافر ہیں اور کافر ومشرک کے اعمال باطل ہیں، جن پر کوئی اجر وثواب نہیں۔ یا أَحْبَطَ أَظْهَرَ کے معنی میں ہے، یعنی ان کے عملوں کے بطلان کو ظاہر کر دیا، اس لیے کہ ان کے اعمال ایسے ہیں ہی نہیں کہ وہ ثواب کے مقتضی ہوں اور اللہ ان کو باطل کر دے۔ (فتح القدیر)۔
(7) ان کے اعمال کا برباد کر دینا، یا ان کا نفاق۔